?️
سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے چینی اور عرب تاجروں کے اجلاس میں کہا کہ چین اور عرب ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 430 ارب ڈالر ہے۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے آج (اتوار) کو چینی اور عرب تاجروں کی دسویں کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے چین کو عرب ممالک کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار قرار دیا۔
العربیہ کے مطابق بن فرحان نے اس کانفرنس کے انعقاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت اور محمد بن سلمان ذاتی طور پر عرب ممالک اور چین کے درمیان تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں نیز عرب ممالک کے اجلاس سے حاصل ہونے والے نتائج کی حمایت کرتے ہیں۔ ا
یاد رہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ ریاض کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سفر سے بیجنگ اور ریاض کے درمیان ہر سطح پر تعلقات میں اضافہ ہوا۔
فیصل بن فرحان نے چین کو 430 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کے ساتھ عرب ممالک کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بھی قرار دیا اور کہا کہ عرب ممالک اور چین کے درمیان شراکت داری اور تعاون کو فروغ دینے کی باہمی خواہش ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب "خوشحالی کے لیے تعاون” کے نعرے کے ساتھ دو روز تک عرب اور چینی تاجروں کی 10ویں کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے ،اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد سرمایہ کاری، معیشت اور تجارت کے شعبے میں تعاون کے مواقع کا جائزہ لینا ہے۔
مشہور خبریں۔
کیف میں دوبارہ خطرے کی گھنٹی بجی
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں: یوکرین کے دارالحکومت پر کل ماسکو کے شدید میزائل
اکتوبر
پاکستان میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی، اسلام آباد میں 36 کیسز رپورٹ
?️ 6 جنوری 2022لاہور/ اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے
جنوری
عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی
?️ 3 فروری 2022لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو بڑی خوشخبری
فروری
طاقت کا کھیل؛پیوٹن نے ٹرمپ کے ایلچی کو 12 گھنٹے انتظار کرایا
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف کو
مارچ
صدر عارف علوی نے قومی احتساب ترمیمی بل 2023 پارلیمان کو واپس بھجوا دیا
?️ 30 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب
اپریل
مفرور افغان پائلٹوں کی یوکرین میں جنگ کے لیے امریکہ میں تربیت
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:ایک امریکی فوجی سفارتی ذریعے نے مفرور افغان پائلٹوں کو امریکہ
اگست
خون سے لکھی ہوئی سچائیاں
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:بہت سارے ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ اپنے آغاز سے
جولائی
شام کو پھر سے کون میدان جنگ بنانے کی کوشش کر رہا ہے؟
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: شام کے منظر نامے پر ایک بار پھر امریکہ کی
جولائی