سچ خبریں:چین ، روس اور پاکستان کے نمائندوں نے طالبان کی عبوری حکومت کے سربراہ ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کی۔
افق نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے نمائندہ خصوصی کابلوف ضمیراور چین اور پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان صادق خان پرمبنی غیر ملکی سفارت کاروں کے ایک گروپ نےآج افغانستان کے آج صدارتی محل میں نے طالبان کی عبوری حکومت کے سربراہ ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کی۔
تاہم ابھی تک اس ملاقات کی مزید تفصیلات نیز طالبان کے عہدیداروں اور ان ممالک کے نمائندوں کے درمیان بحث کا مرکزی موضوع ابھی تک منظر عام پر نہیں آیا ہے۔
تاہم ذرائع نے بتایا کہ طے پایا ہے کہ بیجنگ ، ماسکو ، اسلام آباد اور تہران افغانستان کی صورتحال پر ایک اجلاس منعقد کریں گے جس کی میزبانی تاجکستان کرے گا، اس اجلاس میں ان ممالک کے وزرائے خارجہ افغانستان میں پیش آنے والی صورتحال کا جائزہ لینے والے ہیں۔