?️
سچ خبریں:نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنگ میں زخمی ہونے والے چاڈ کے صدر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے
نیوز ذرائع نے آج (منگل) سہ پہر کو اطلاع دی کہ چاڈ کے صدر ادریس دبئی ایتھنوجنگ میں زخمی ہوئے ، تاہم بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس دنیاسے چل بسے،اسکائی نیوز کے مطابق چاڈکی فوج نے ملک کے صدر کے قتل کی خبر کی تصدیق کردی ہےاور اس ملک کے سرکاری ٹیلی ویژن نے باضابطہ طور پر اس خبر کا اعلان کیا ہے، الجزیرہ چینل کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ ملک میں متعدد مسلح گروہوں کے ساتھ جھڑپ میں چاڈکے صدر زخمی ہوگئے تھے اور آج ان کا انتقال ہو گیا ہے۔
اناطولیہ خبر رساں ایجنسی نے چاڈ کے ایک مقامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس مک کے صدر کے قتل کے بعد پارلیمنٹ اور حکومت کو تحلیل کردیا گیا ہے اور مقتول صدر کےبیٹے محمد ادریس دبئی کی سربراہی میں اٹھارہ ماہ کے لیے ایک فوجی کونسل تشکیل دینے کے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں،یادرہے کہ چاڈکیفوج نے گذشتہ روز کہا تھا کہ اس کی فورسز نے شمالی کانم ریجن کے علاقے زیکی میں باغی گروہوں کے ساتھ جھڑپوں میں گذشتہ آٹھ دنوں کے دوران ملک میں دراندازی کرنے والے 300 سے زائد باغیوں کو ہلاک کردیا تھا۔
فوج کا کہنا ہے کہ ان جھڑپوں میں اس کے پانچ فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں،قابل ذکر ہے کہ چاڈ افریقی براعظم کے وسط میں واقع ہے، اس ملک کے جغرافیائی محل وقوع نے چاڈ کو زیادہ متنوع بنا دیا ہے اور مختلف نسلیں اس ملک میں آباد ہوگئی ہیں جو ایک ایسا مسئلہ ہے جو وقتا فوقتا اس ملک میں قبائلی تنازعات کا سبب بنتا رہتاہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات فوری شروع کیے جائیں: نیتن یاہو
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انہوں
اگست
اکشے کمار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
?️ 4 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار بھی عالمی وبا کورونا وائرس
اپریل
عراقی اسلامی مزاحمتی کا شہر حیفا پر ڈرون حملہ
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمت نے آج جمعرات کو ڈرون کے ذریعے مقبوضہ
فروری
اسرائیلی کمانڈر کا غزہ میں گولانی بریگیڈ کی ہلاکتوں کا بے مثال اعتراف
?️ 17 دسمبر 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کے جنرل اسٹاف کے سابق نائب موشہ کیبلنسکی نے
دسمبر
صیہونی آبادکاروں کے دلوں میں فلسطینیوں کا عجیب خوف
?️ 17 جون 2021سچ خبریں:غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی صہیونی بستیوں میں آگ لگانے
جون
امریکی الحشد الشعبی کو ختم کرنا چاہتے ہیں: مالکی
?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: عراقی حکومت کے قانون اتحاد کے سربراہ نوری المالکی نے ملکی
فروری
کیا یمن کو دوسرا شام بنایا جا سکتا ہے؟
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی نیشنل سیلف ریسکیو گورنمنٹ کے وزیر خارجہ نے سعودی
جنوری
حکومت نے ٹی ٹی پی کے دوبارہ سر اٹھانے کی وجہ عمران خان کو ٹھہرا دیا
?️ 26 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق نے سابق
دسمبر