پیوٹن نے یوکرائن پر حملہ کرکے عالمی جنگ کو روکا: روسی ڈوما اسپیکر

پیوٹن

🗓️

سچ خبریں:روسی ڈوما کے اسپیکر ویاچسلاو ویلوڈن نے کہا کہ پیوٹن نے یوکرائن میں آپریشن شروع کر کے عالمی جنگ کو روکا ہے۔
روس کی سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق یوکرائن میں روس کی فوجی کارروائی نے مؤثر طریقے سے عالمی جنگ کو روک دیا ہے،انہوں نے مزید کہاکہ یوکراے کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے عہدے میں تین اہم غلطیاں کیں، جن میں سے ایک آزاد پالیسی پر عمل درآمد میں ان کی ناکامی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یوکرائن جیسے ملک کو اپنی خود مختار پالیسی پر عمل کرنا چاہیے، امریکہ اور یورپ کے سامنے جھکنا نہیں چاہیےاور نہ ہی واشنگٹن اور برسلز پر انحصار کرنا چاہیے، زیلنسکی نے اپنے لوگوں کے مفادات کو بھلا دیا۔

ویلوڈن کے مطابق زیلنسکی نے منسک معاہدے کو باطل کر دیا اور ڈونباس کے علاقے مشرقی یوکرین میں) کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت شروع کرنے میں بھی ناکام ہوئے، روسی ڈوما کے اسپیکر نے کہا کہ زیلنسکی کو ڈونباس کے نمائندوں کے ساتھ ڈونیٹسک اور لوہانسک عوامی جمہوریہ کے تنازعات کو حل کرنے کے لئے بات چیت کرنی چاہئے تھی، لیکن انہوں نے منسک معاہدے کو منسوخ کرنے اور مذاکرات سے انکار کرنے کو ترجیح دی۔

ویلوڈن نے کہاکہ زیلنسکی کی دوسری غلطی یوکرائن کے اپنے جوہری ہتھیاروں کو دوبارہ حاصل کرنے کا خطرہ تھ، جو عالمی سلامتی کا معاملہ تھا، اس طرح کے ریمارکس سے زیلنسکی نے ظاہر کیا کہ موجودہ حکومت کا سربراہ غیر ذمہ دار ہے۔

مشہور خبریں۔

آصف زرداری کی جانب سے ملکی ا داروں کے خلاف زہر افشانی کی مذمت

🗓️ 5 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے ملکی اداروں کے

یمن کے خلاف اسرائیل کے 3 بڑے چیلنجز

🗓️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے یمنی میزائلوں اور ڈرونز کے خطرے سے

پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق پی ٹی آئی کا کوئی پیغام نہیں ملا، یورپی یونین

🗓️ 14 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں یورپی یونین کے وفد نے

کیا بائیڈن دوبارہ صدر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں؟

🗓️ 4 اگست 2023سچ خبریں:جیسا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نئے الزامات

الجزائر میں ہولناک آتشزدگی؛ 40 سے زائد افراد ہلاک

🗓️ 12 اگست 2021سچ خبریں:الجزائر کے دارالحکومت کے مشرق میں ایک خوفناک آتشزدگی نے 25

پنجاب حکومت نے تین سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی

🗓️ 22 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدات

امریکی مسلمان قانون ساز نے مسجد الاقصی پر صہیونی حملے کو وحشیانہ قرار دیا

🗓️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:  مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے دیگر علاقوں میں

دنیا کو اس وقت ہر زمانے سے زیادہ امن کی ضرورت کیوں ہے؟

🗓️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:دنیا کو اس وقت ہر زمانے سے زیادہ امن کی ضرورت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے