?️
سچ خبریں:فرانسیسی پولیس نے اس ملک کے دارالحکومت میں احتجاج کرنے والے دسیوں ہزار افراد کو منتشر کرنے کے لیے کالی مرچ اسپرے، لاٹھیوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔
اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں آج ایک بڑے پیمانے پر مظاہرہ کیا گیا روزمرہ کی ضروریات زندگی کی اشیاء کی آسمان چھوتی قیمتوں، ایندھن کی کمی اور توانائی کی بلند قیمتوں کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے لوگ سڑکوں پر آئے تو انہیں پولیس کے تشدد کا سامنا کرنا پڑا ، رپورٹ کے مطابق اس خبر رساں ادارے کی طرف سے نشر کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ فرانسیسی پولیس نے عوامی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا۔
یورو نیوز ٹی وی چینل نے بھی اس عوامی مظاہرے کی تصاویر کی منتخب کوریج کے ساتھ شرکاء کے اتنے بڑے سیلاب کو ہزاروں افراد لکھا! ، مظاہروں کے شرکاء نے تنخواہوں میں اضافے، قیمتیں مستحکم رکھنے، ریٹائرمنٹ کی عمر کم کرنے اور ماحولیاتی مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔
فرانسیسی پولیس نے کہا کہ مظاہرین کی تعداد 30000 تھی جبکہ مظاہرے کے منتظمین کا اندازہ ہے کہ یہ تعداد 140 ہزار تھی، واضح رہے کہ یہ مظاہرہ نیو ایکولوجیکل اینڈ سوشل پیپلز الائنسکی دعوت پر کیا گیا جو بائیں بازو کے گروپوں پر مشتمل ہے، یاد رہے کہ پیرس کے کچھ حصوں میں پولیس نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے کالی مرچ کے اسپرے کا استعمال کیا۔


مشہور خبریں۔
مقتدیٰ الصدر اپنے متعلقہ دھڑے کے ارکان سے استعفیٰ دینے ک کہا
?️ 9 جون 2022سچ خبریں: آج جمعرات کو عراق میں ص مقتدیٰ الصدر نے صدر
جون
وعدہ خلافی امریکہ کی ہمیشگی عادت
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:امریکی تاریخ پر نظر ڈالنے سے پتہ چلتا ہے کہ اس
فروری
اومیکرون کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران پیدا ہو سکتاہے
?️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے معاشی ایڈوائز
دسمبر
چھ فلسطینی قیدی صیہونی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب
?️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی الاقصی بریگیڈ کے ایک اہم کمانڈر سمیت چھ فلسطینی
ستمبر
فلسطین فلسطینیوں کا ہے نہ غداروں کا:عطوان
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:جنین کے حالیہ واقعات میں بہت سے لوگ فلسطینی تنظیم مزاحمت
جولائی
پنجاب حکومت نے وزیر اعلی کے ہیلی کاپٹر کے غلط استعمال کی تحقیقات کا آغاز کر دیا
?️ 4 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں)اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر کو ان کے
جولائی
کیا سپریم کورٹ نے ملک کو دہشت گردوں کے حوالے کر دیا ہے؟ عظمیٰ بخاری کی زبانی
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سپریم کورٹ آف
جولائی
بھارتی وزیر دفاع ساکھ بچانےکیلئے بڑھکیں مار رہے ہیں۔ عطا تارڑ
?️ 16 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے
مئی