?️
سچ خبریں:روسی صدر نے کہا کہ کچھ اندرونی اور بیرونی قوتیں قزاقستان کی معاشی صورتحال سے فائدہ اٹھا کر حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ اجتماعی سلامتی معاہدے کی تنظیم نے اپنی اعلیٰ صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے آج (پیر) کہا کہ اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم CSTOکے دستے اپنے مشن کے اختتام تک قزاقستان میں موجود رہیں گے، انھوں نے وضاحت کی کہ اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم نے سکیورٹی کے واقعات کا فوری جواب دینے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا، انھوں نے مزید کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ قزاقستان کی یہ صورتحال ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے نہیں ہے۔
پیوٹن نے یہ کہتے ہوئے کہ اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم نے سکیورٹی کے واقعات کا فوری جواب دینے کی اپنی صلاحیت اور طاقت کا مظاہرہ کیا جبکہ یہ حقیقت ہے کہ اس صورت حال کا فائدہ تباہ کن اندرونی اور بیرونی قوتوں نے اٹھایا ہے، RIA نووستی ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قزاقستان میں جن لوگوں نے گیس مارکیٹ کی صورتحال کی حمایت کی وہ الگ لوگ ہیں اور ان کے اہداف ایک ہیں جبکہ جنہوں نے ہتھیار اٹھائے اور حکومت پر حملہ کیا وہ بالکل مختلف لوگ ہیں اور ان کے مقاصد بھی الگ ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ مجھے یقین ہے کہ مستقبل قریب میں مشترکہ کوششوں سے، پورے ملک میں حالات بالآخر قابو میں ہوں گے اور استحکام آئے گااور قزاقستان کی سرزمین پر بالآخر امن و سکون لوٹ آئے گا۔
مشہور خبریں۔
چین نے شام کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
?️ 24 جون 2021کابل (سچ خبریں) شام کے لئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی
جون
تل ابیب کے جرائم کے خلاف عرب ممالک کی 400 دن کی ذلت آمیز خاموشی
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ میں شہری دفاع کی تنظیم کے ترجمان محمود بصل
نومبر
ٹک ٹاک نے انسٹاگرام طرز کے نئے فیچر ’بلٹن بورڈز‘ کی آزمائش شروع کردی
?️ 30 جون 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے سوشل شیئرنگ
جون
جنگ بندی کی ہماری پہل ہماری طاقت کی علامت ہے:یمنی عہدہ دار
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:صنعا نے جہاں سعودی عرب کے خلاف فوجی آپریشن کی معطلی
مارچ
سابق چیف جج راناشمیم کو لگا بڑا جھٹکا
?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سابق چیف جج راناشمیم کیخلاف
نومبر
کورونا ویکسین لگوانے پر عفت عمر کی معذرت
?️ 7 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں)پاکستان کی سینئر اداکارہ عفت عمر نے اثر و رسوخ استعمال
اپریل
چین سے افغانستان میں دوبارہ اثر و رسوخ حاصل کرنے کی امریکی کوششیں
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: 2021 میں کابل سے نیٹو کے انخلاء کے بعد، امریکہ
جون
سعودی حج و عمرہ کے وزیر کی حاجیوں کے لئے سفارشات
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیرحج و عمرہ نے خانہ خدا کے مہمانوں
مئی