سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 191 طالبان ارکان ہلاک ہوگئے ہیں۔
خامہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع (ایم او ڈی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 191 طالبان ہلاک اور 102 دیگر زخمی ہوئے۔
افغانستان کی وزارت دفاع (ایم او ڈی) نے بیان میں کہا ہے کہ دفاعی اور سکیورٹی فورسز کی جھڑپوں اور جوابی حملوں میں 191 طالبان ارکان ہلاک ، 102 زخمی اور 23 دیگر گرفتار ہوئے ہیں،تاہم بیان میں افغان سکیورٹی فورسز کےہلاک ہونے والے افرادکی تعداد پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جھڑپوں کے دوران بڑی تعداد میں طالبان کے اسلحہ اور گولہ بارود کو تباہ کردیا گیا ہے،واضح رہے کہ یہ جھڑپوں غزنی ، خوست ، زابل ، بادغیس ، بلخ ، سر پل ، ہلمند ، نیمروز ، قندوز ، تخار اور کاپیسا صوبوں میں ہوئیں، جھڑپوں کے دوران سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لئے ملک کے مختلف حصوں میں طالبان کی جانب سے لگائی گئی 14 مختلف بارودی سرنگیں برآمد کرکے انھیں ناکارہ بنا دیا گیا،تاہم طالبان نے تاحال اس سلسلہ میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔