سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ 55 فیصد سے زیادہ امریکی بائیڈن کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔
امریکی کانگریس انفارمیشن سروس کے مطابق یو ایس اے ٹوڈے اور سفولک یونیورسٹی کے مشترکہ سروے سے پتہ چلا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی کارکردگی سے 41 فیصد سے کم مطمئن ہیں اور 55 فیصد سے زیادہ امریکی بائیڈن کی کارکردگی سے بالکل مطمئن نہیں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سروے میں شرکت کرنے والوں میں سے 62 فیصد نے کہا کہ وہ بائیڈن کے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے حوالے سے مطمئن نہیں ہیں جبکہ صرف 26 فیصد نے کہا کہ امریکی افغانستان میں بائیڈن کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، تقریبا 82 فیصد جواب دہندگان نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کا مسئلہ ان کے لیے بہت یا نسبتا اہم ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت بائیڈن کی کارکردگی سے 50 فیصد سےزائد امریکی مطمئن نہیں ہیں ،قابل ذکر ہے کہ بائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد پہلی بار امریکی شہریوں میں ان کی مقبولیت 50 فیصد سے کم ہو گئی ہے، ادھرہل-ہیریس ایکس کے مشترکہ سروے سے بھی پتہ چلا ہے کہ بائیڈن کی مقبولیت 49 فیصد سے نیچے آ گئی ہے جو کہ اس ماہ کے شروع سے 6 فیصد کم ہوچکی۔
یو ایس اے ٹوڈے کے سروے میں سے تقریبا 60فیصد نے کہا کہ افغانستان جنگ اتنی اہم نہیں اور 53 فیصد نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی حمایت کی،یادرہے کہ زیادہ تر رائے دہندگان نے سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کو افغانستان میں جنگ کے آغاز اور اس ملک میں امریکی فوجی موجودگی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔