پنجشیر محاذ افغانستان کی مکمل آزادی تک لڑتا رہے گا؛احمد شاہ مسعود کے بھائی کااعلان

پنجشیر

🗓️

سچ خبریں:احمد شاہ مسعود کے بھائی نے دعویٰ کیا کہ پنجشیر کی مین روڈ کے علاوہ تمام علاقےپنجشیر فرنٹ کے کنٹرول میں ہیں جو افغانستان کی مکمل آزادی تک لڑتا رہے گا۔
افغان مزاحمتی محاذ کے سابق کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بھائی احمد ولی مسعود نے ایک چینی چینل CGTN کو بتایا کہ صوبہ پنجشیر پر طالبان کے مکمل قبضے کی خبریں درست نہیں ہیں، جب پوچھا گیا کہ پنجشیر میں کیا ہو رہا ہے تو اس کے جواب میں انھوں نے کہا چیل کو بتایاکہ اس صوبے میں کئی ذیلی وادیاں ہیں اور پہاڑی علاقہ ہے جبکہ طالبان کاکنٹرول صرف مرکزی سڑک پر ہے۔

افغان مزاحمتی محاذ کے سابق کمانڈر کے بھائی نے مزید کہاکہ "مین روڈ کو چھوڑ کر تمام سب وادیاں پنجشیر محاذ کے کنٹرول میں ہیں اور ہم اس صوبے میں کوئی جنگ یا تنازعہ نہیں دیکھ رہے سوائے کچھ جھڑپوں کے، احمد ولی نے دعویٰ کیا کہ پنجشیر محاذ افغانستان کی مکمل آزادی تک جنگ جاری رکھے گا، احمد مسعود کی پنجشیر میں موجودگی کے بارے میں انہوں نے کہاکہ وہ اس وقت پنجشیر میں ایک محفوظ جگہ پر ہیں اور فی الحال پنجشیر محاذ کی تحریک میں ان کی موجودگی کی وجہ سے افغانستان کے کئی علاقوں سے لوگ یہاں جمع ہوئے ہیں۔

دریں اثنا طالبان کے چیف آف آرمی اسٹاف قاری فصیح الدین نے آج کابل میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان اپنے آپ کو نسلی اور مزاحمت کہنے والوں نیز جمہوریت کی حمایت اور 20 سالہ کامیابیوں کو محفوظ رکھنے کا دعوی کرنے والوں کو کچل دیں گے۔

 

مشہور خبریں۔

گوگل نے پہلا پکسل اسمارٹ فون متعارف کروا دیا

🗓️ 4 اگست 2021نیویارک (سچ خبریں) گوگل نے پہلا پکسل اسمارٹ فون متعارف کروا دیا 

فوج کا کوئی جوان دہشت گردوں کی حراست میں نہیں، رانا ثناء اللہ

🗓️ 17 مارچ 2025فیصل آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا

اب سویڈن کافی دیر کردی

🗓️ 6 اگست 2023سچ خبریں:قرآن پاک کی بار بار بے حرمتی کی وجہ سے سویڈن

اقوام متحدہ کے اداروں نے امدادی سرگرمیاں تیز کردیں، مزید فنڈز طلب

🗓️ 3 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے اداروں نے پاکستان میں تباہ

تنازعہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام مشکلات کا شکار ہیں:حریت کانفرنس

🗓️ 10 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ گزشتہ

نیتن یاہو اور جولانی کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری

🗓️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:معاریو اخبار نے انٹرنیٹ پر اپنی ویب سائٹ پر زور دیا

خلا سے سمندر پر لینڈنگ کا تجربہ انتہائی چیلنج تھا

🗓️ 7 مئی 2021نیویارک( سچ خبریں)چار خلا باز بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں 160 دن

صیہونی حامیوں کی فلسطینی نژاد نمائندہ کانگریس کو ہٹانے کی کوشش

🗓️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی سینیٹ کے دوسرے امیدوار نے اعلان کیا کہ انہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے