?️
پزشکیان کا دورۂ پاکستان، تہران اور اسلام آباد کی توجہ خطے کی حالیہ تبدیلیوں پر مرکوز
ایران اور پاکستان کے مابین بڑھتے ہوئے علاقائی چیلنجز اور بین الاقوامی تبدیلیوں کے تناظر میں دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر ایک آن لائن تھنک ٹینک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آنے والے دنوں میں صدرِ ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے متوقع دورۂ پاکستان کو دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کا ایک اہم موقع قرار دیا گیا۔
اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز (ISSI) اور تہران میں انسٹی ٹیوٹ فار ایران اینڈ یوریشیا اسٹڈیز (IRAS) کے محققین و ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی۔
اس آن لائن اجلاس میں پاکستان کے سابق سفیر خالد محمود، سابق ایرانی سفارتکار سید رسول موسوی، معروف محققہ سمیہ مروتی، اور سابق پاکستانی سفیر رفعت مسعود سمیت کئی ماہرین نے شرکت کی اور ایران-پاکستان تعلقات، علاقائی سلامتی، اور موجودہ جیوپولیٹیکل صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور پاکستان کی دوستی تاریخی، جغرافیائی اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے، اور دونوں ممالک کو علاقائی استحکام، دہشتگردی کے خاتمے، اور انٹیلیجنس شیئرنگ کے ذریعے تعاون کو مزید وسعت دینا چاہیے۔
اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ بدلتے ہوئے علاقائی حالات کے پیش نظر تین فریقی تعاون اور سیاسی ارادے کی ازسرنو تجدید ناگزیر ہے، تاکہ سرحد پار خطرات اور دیگر چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹا جا سکے۔ ساتھ ہی فلسطین جیسے مظلوم اقوام کی حمایت پر ایران اور پاکستان کی مشترکہ پوزیشن کو بھی دوہرایا گیا۔
انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل سہیل محمود نے عالمی اور علاقائی تبدیلیوں کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا۔ انہوں نے عالمی سطح پر عدم استحکام، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں، اور مسلح تنازعات میں اضافے پر تشویش ظاہر کی اور کثیرالجہتی نظام اور پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے دنیا کے کثیر قطبی نظام کی طرف بڑھنے کو پاکستان اور ایران کے لیے ایک موقع قرار دیا تاکہ وہ عالمی سطح پر منصفانہ اور متوازن نظام کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔ سہیل محمود نے ایران-اسرائیل کشیدگی، غزہ میں مظالم، اور یوکرین جنگ جیسے معاملات کا حوالہ دیتے ہوئے ان کے عالمی سلامتی پر اثرات کو اجاگر کیا۔
انہوں نے صدر ایران کے متوقع دورہ پاکستان کو دوطرفہ تعلقات کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا اور باہمی اقتصادی، تجارتی اور توانائی تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ افغانستان کے تناظر میں سیکیورٹی اور رابطہ کاری کے معاملات پر قریبی مشاورت کو بھی اہم قرار دیا۔
اجلاس کا مجموعی پیغام یہ تھا کہ ایران اور پاکستان کو بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی حالات کے مطابق اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرتے ہوئے باہمی ہم آہنگی، تعاون اور اعتماد کو فروغ دینا چاہیے تاکہ خطے میں امن، ترقی اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فیچر فلم ’اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ‘ ریلیز کیلئے تیار
?️ 16 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی پہلی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور اینی
فروری
افغان طالبان کی جارحیت، وزیراعظم نے آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا، اہم فیصلے متوقع
?️ 17 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے افغان طالبان کی جانب
اکتوبر
الاقصیٰ طوفان کے بعد ؛ صہیونیوں کو ٹائم بم کا خوف
?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: طوفان الاقصیٰ کے بعد، مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں رہنے والے صہیونیستوں
نومبر
سیاسی جماعتیں نیم جمہوری ہیں، مخالف کا سرقلم کرنیوالا خود بھی سزا بھگتتا ہے۔ سعد رفیق
?️ 21 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے
دسمبر
اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، حریت کانفرنس
?️ 4 ستمبر 2024سری نگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ
ستمبر
ڈراموں کیلئے متعدد بار بال سیدھے کروانے سے روکا گیا، حاجرہ یامین
?️ 14 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ حاجرہ یامین نے انکشاف کیا ہے کہ
اکتوبر
تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی سے ہی صہیونی قیدیوں کی رہائی ممکن ہے: حماس
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:چند منٹ پہلے شائع ہونے والے ایک پیغام میں حماس کی
اکتوبر
امریکا کی بدنام زمانہ جیل، گوانتاناموبے سے پاکستانی بے گناہ قیدی کو رہائی کا اشارہ مل گیا
?️ 19 مئی 2021کیوبا (سچ خبریں) امریکا کی بدنام زمانہ جیل، گوانتاناموبے جس میں ہزاروں
مئی