?️
سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے نبی مکرمؐ کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ ہم پاکستانی مساجد میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں۔
العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میلاد کے موقع پر لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے تقریر کرتے ہوئے پیغمبر اکرم ؐ کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں سخت سکیورٹی کے سائے میں اور خراب معاشی حالات کے باجود یمن کے کئی صوبوں میں پیغمبر اکرمؐ کے یوم ولادت کی عظیم یاد منانے کی تعریف کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:دہشت گردوں کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، یہ پاکستان کے دشمنوں کی پراکسیز ہیں، آرمی چیف
انہوں نے کہا کہ میں یمن کے لوگوں کو سلام کرتا ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،یمنی عوام کا یہ اقدام تمام مسلمانوں کے لیے نمونۂ عمل ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستانی سنی مسلمانوں کی مساجد میں دہشت گردانہ دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، وہ صرف جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں مصروف تھے،یہ کینسر زدہ تکفیریوں کا کالا چہرہ ہے جو عالم اسلام میں پھیل چکا ہے اور جو بھی حضور پاکؐ سے محبت کا اظہار کرتا ہے اسے قتل کر دیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: دہشت گردی اور پاکستانی عوام کی ختم نہ ہونے والی پریشانیاں
نصر اللہ نے مزید کہا کہ امام خمینی ن پیغمبر اکرمؐ کے یوم میلاد کو تاریخ کا عظیم ترین دن قرار دیا ہے،جو لوگ اس دن کو منانے سے منع کرتے ہیں ان کے پاس کوئی فقہی یا شرعی وجہ نہیں ہے اور شیعہ علماء اور اکثر سنی علماء کا اتفاق ہے کہ یہ تقریبات جائئز ہیں جبکہ تکفیری انہیں بدعت قرار دیتے ہیں اور مسلمانوں کی جانیں لے لیتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
دنیا کی دوتہائی فعال سیٹلائٹس ایلون مسک کے کنٹرول میں ہونے کا انکشاف
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: (سچ خبریں) رواں ہفتے اسٹار لنک کے 7ہزار ویں سیٹلائٹ
ستمبر
فلسطین کے بلدیاتی انتخابات میں حماس کا عوامی فرنٹ کے ساتھ اتحاد
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ فلسطین کے بلدیاتی انتخابات
مارچ
امریکہ انسانیت کو عالمی جنگ کے دور کی طرف لوٹا رہا ہے: مہاتیر محمد
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ
مئی
افراطی صہیونیوں کے مطابق 5 کیٹس مشن
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے کنیسٹ کے ایک انتہائی رکن امیت ہالوی
نومبر
ایران کے بارے میں بائیڈن کی حکمت عملی نہ معاہدہ نہ بحران ہے:بلومبرگ
?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی چینل نے اپنی ایک تجزیے میں لکھا ہے کہ ایران
مارچ
تین روزہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد افغان فوج کی بڑی کاروائی، سینکڑوں طالبان ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 18 مئی 2021کابل (سچ خبریں) عیدالفطر کے موقع پر ہونے والے سہ روزہ جنگ
مئی
یحییٰ السنوار عارضی جنگ بندی کی مخالفت کیوں کر رہے ہیں؟
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف حملوں کا تیسرا مرحلہ شروع
دسمبر
کینیڈا: غزہ میں بھوک تباہ کن سطح پر پہنچ گئی ہے
?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: کینیڈا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس بات
جولائی