سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بعض رجعت پسند عرب ممالک کی کوششوں کے باوجود پاکستان نے ایک بار پھر تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مخالفت کی۔
عربی 21 نیوز ویب سائٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بعض عرب ممالک کی بڑھتی ہوئی کوششوں کے سائے میں پاکستان نے ایک بار پھر تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مخالفت کی ،اسی مناسبت سے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مخالفت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ فلسطین کے سلسلہ میں ان کے ملک کا موقف واضح ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ میں یہاں اس بات پر زور دیتا ہوں کہ مسئلہ فلسطین کے بارے میں ہمارا موقف بالکل واضح ہے اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کسی بھی حالت میں تبدیل نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ گزشتہ جمعرات کو میرے دفتر نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کے مسائل کا پاکستانی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔