پارلیمانی انتخابات کے بعد صہیونی حکام کے اجتماعی استعفے

🗓️

سچ خبریں:صیہونی داخلی سلامتی کے مشیر کے بعد اس حکومت کی وزارت جنگ کے ڈائریکٹر جنرل نے بھی اپنا استعفیٰ اسرائیل کے وزیر جنگ بینی گانٹز کو پیش کر دیا۔

صیہونی اعلیٰ حکام کے استعفوں کے تسلسل کے بعد اس حکومت کے اعلیٰ فوجی اور سکیورٹی حکام کے مستعفی ہونے کے بارے بھی خبریں منظرعام پر آرہی ہیں ۔

صہیونی میڈیا کے اعلان کے مطابق اسرائیلی وزارت جنگ کے ڈائریکٹر جنرل امیر ایشل نے اعلان کیا کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے بعد انہوں نے اپنا استعفی وزیر جنگ بینی گانٹز کو پیش کر دیا۔

واضح رہے کہ ایشل جو ڈھائی سال سے زائد عرصے سے صیہونی وزارت جنگ کے جنرل ڈائریکٹر کے انچارج ہیں، نے مزید کہا کہ وہ اس وقت تک اپنا کام جاری رکھیں گے جب تک کسی متبادل کا انتخاب نہیں کیا جاتا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مشیر ایال خولاتاه نے بھی اس حکومت کے پارلیمانی انتخابات کے نتائج پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انتہا پسند اور بنیاد پرستانہ دھاروں کے اقتدار میں آنے کو تسلیم کرتے ہوئے اپنا استعفی عبوری وزیر اعظم یایر لاپڈ کو پیش کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

برطانوی وزیر خارجہ اپنی رعایا پر صہیونی حملے سے خوفزدہ

🗓️ 11 اگست 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے بھی آج غزہ کے

الازہر کا گزشتہ شب رفح میں صیہونی جارحیت پر ردعمل

🗓️ 28 مئی 2024سچ خبریں: مصر کے جامعۃ الازہر نے گزشتہ شب غزہ کی پٹی

بائیڈن کی خارجہ پالیسی کا خلاصہ "کمزور”

🗓️ 3 اگست 2022سچ خبریں:بائیڈن نے خارجہ پالیسی کے میدان میں بار بار کمزوری، شکوک

فرانس میں الجولانی کے خلاف مقدمہ؛ شامی عوام کی عزتِ نفس کی بحالی کا موقع

🗓️ 15 اپریل 2025 سچ خبریں:فرانس کی عدالتوں میں ابو محمد الجولانی کے خلاف انسانی

افغانستان میں طالبان کا بڑا اقدام، مرکزی بینک کا گورنر تبدیل کردیا

🗓️ 24 اگست 2021طالبان (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے

پیوٹن مخالف موقف امریکی سیاسی کلچر کا حصہ ہے: کریملن

🗓️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: روسی ایوان صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بدھ کے روز

امریکہ نے بحرین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا اعتراف کیا

🗓️ 23 اپریل 2022سچ خبریں: اخبار القدس العربی نے آج اپنے شمارے میں امریکی محکمہ

امریکہ کی دہشت گرد پروری کو جواز فراہم کرنے کی جدوجہد

🗓️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرین کی حکومت کی جانب سے اپنے ملک میں لڑنے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے