?️
سچ خبریں:سماجی نیٹ ورک ٹوئٹر نے جمعرات کی شب چین اور روس سمیت چھ ممالک کے 3500 صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کر دیے جو حکومتی پروپیگنڈے میں ملوث تھے۔
ٹوئٹر نے ایک بیان میں کہا کہ ان اکاؤنٹس کی اکثریت اس نیٹ ورک کا حصہ تھی جس نے اس بات پر کام کیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی نے سنکیانگ میں ایغور آبادی کے ساتھ کیا سلوک کیا،درایں اثنا ٹوئٹر نے سنکیانگ کی علاقائی حکومت سے وابستہ چانگیو کلچر نامی کمپنی سے منسلک 112 اکاؤنٹس کو بھی بلاک کر دیا۔
واضح رہے کہ ٹوئٹر ایسے وقت میں اکاؤنٹس کو بلاک کر رہا ہے جبکہ فیس بک نے کل اعلان کیا تھا کہ اس نے 500 سے زائد اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں جو کہ کووڈ-19 سے منسلک چینی مہم کا حصہ تھے، ٹوئٹر نے ایک روسی کمپنی کے انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی سے منسلک 16 اکاؤنٹس کو بھی بلاک کر دیا جسے ناقدین ٹرول فارم کہتے ہیں۔
ٹوئٹر نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ اس نے لیبیا کی شہری حکومت اور اس سے منسلک اداروں پر حملہ کرنے والے 50 اکاؤنٹس کے نیٹ ورک کو بند دیا ہے جو لیبیا اور شام میں روس کی جغرافیائی سیاسی پوزیشن کے لیے اہم حمایت فراہم کررہے تھے نیز اس نے میکسیکو اور وینزویلا میں متعدد اشتہاری کمپنیوں کے اکاؤنٹس کو بھی بلاک کر دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
2022 قطر ورلڈ کپ کی علامتوں کا کیا مطلب ہے؟
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: 2022 ورلڈ کپ کے اختتام کے ساتھ ہی قطری میڈیا
دسمبر
مسلم لیگ (ن) کی بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخی کیلئے ریفرنس پر غور کر رہے ہیں، فواد چوہدری
?️ 3 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور
اپریل
یہ کہنا درست نہیں عمران خان کی ضمانت ہونے سے کیس ختم ہوگیا۔ رانا ثناءاللہ
?️ 21 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم سیاسی اُمور رانا ثنا اللہ نے
اگست
غزہ کی صورتحال عالمی نظام کی مکمل ناکامی ہے، سعودی وزیرخارجہ
?️ 16 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا
اپریل
کالعدم ٹی ٹی پی کے متعلق طالبان کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 29 اگست 2021کابل (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو
اگست
رام اللہ میں 2 فلسطینی نوجوان شہید
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے پیر کے روز اطلاع دی
اکتوبر
صیہونیوں کی بے گھر افراد کی رہائش گاہ پر بمباری
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں حکومت کے انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر
جولائی
وزیر اعظم سے گورنر پنجاب کی ملاقات،دورۂ یورپ پر بریفنگ
?️ 22 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور
اکتوبر