🗓️
سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک کمپنی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ پچھلے پندرہ سال سے ٹیکس نہیں ادا کر رہی ہے جس کے بعد اب اس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کمپنی گلوبل رئیل اسٹیٹ پر 15 سال سے ٹیکس چوری کرنے کا الزام عائد کی گیا ہے جس پر کمپنی کے مالی امور کے سربراہ ایلن وسلبرگ کو آج عدالت میں پیش کیا گیا،اطلاعات کے مطابق سابق صدرٹرمپ کی کمپنی کے مالی امور کے سربراہ کی عدالت میں پیشی ہوئی جہاں پراسیکیوٹر نے کمپنی کی جانب سے 15 سال سے ٹیکس نہ دینے پر جرح کی،یادرہے کہ ایلن وسلبرگ پر پہلے ہی فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سابق صدر ٹرمپ کی کمپنی کے اعلیٰ افسران خفیہ طور پر زیادہ تنخواہ لیتے ہیں تاہم دستاویز میں کم تنخواہ ظاہر کی جاتی ہے تاکہ ٹیکس ادا کرنے سے بچاجا سکے اسی لیے کمپنی کے مالی امور کے سربراہ ایلن وسلبرگ پر دھوکہ دہی سمیت 17 لاکھ ڈالر آمدنی پر ٹیکس ادا نہ کرنے کا الزام بھی ہے۔
واضح رہے کہ فرد جرم عائد ہونے کے علم کے بعد ٹرمپ کے قابل اعتماد ساتھی ایلن وسلبرگ نے خود کو تفتیش کے لیے پیش کردیا اور عدالت میں حاضر ہوئے،عدالت نے ایلن وسلبرگ کو افسران کی کم تنخواہ ظاہر کرنے کے الزام میں بری الذمہ قرار دیدیا تاہم تفتیش مکمل ہونے تک ان پر سفری پابندی عائد کردی ہیں۔
مشہور خبریں۔
بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین ٹوئٹر پر چھا گئے
🗓️ 30 مارچ 2021ممبئی (سچ خبریں)بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین کنگ کپل شرما کامیڈی کی دُنیا
مارچ
کورونا ختم نہیں ہونے والا:عالمی ادارۂ صحت
🗓️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:دنیا بھر میں ایک بار پھر کورونا کے بڑھتے کیسز پر
جولائی
طاقت اور اقتدار کے نشے میں چور سعودی ولی عہد
🗓️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اپنے اقتدار کو
جنوری
آنے والے سالوں میں ملک کو سیاحت سے ہونے والی آمدنی
🗓️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان میں سیاحت کے فروغ سے حاصل ہونے والی آمدنی
جولائی
شہریار منور پنجگانہ نماز کے پابند کیسے بنے؟
🗓️ 20 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستانی خوبرو اداکار، ہدایتکار و رائٹر شہریار منور پنجگانہ نماز
دسمبر
ایران نے ابھی تک ایک بھی میزائل نہیں داغا، اور دنیا پریشان ہے!
🗓️ 6 اگست 2024سچ خبریں: جیکسن ہنکل، امریکی اور صیہونیت مخالف مجازی کارکن نے اسرائیل کو
اگست
اگر الیکشن میں دھاندلی نہ ہوئی یوسف رضا گیلانی کی جیت ہو گی، سلیم صافی
🗓️ 17 فروری 2021لاہور (سچ خبریں) سینیٹ انتخابات پر تجزیہ کرتے ہوئے سینئر صحافی سلیم
فروری
ترکی میں معاشی بحران اور شرح پیدائش میں کمی
🗓️ 19 مئی 2022سچ خبریں:اقتصادی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ترکی کی آبادی کے
مئی