?️
سچ خبریں:ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ چین کو کورونا وبا کے پھیلنے میں اپنے کردار کے لیے 60 ٹریلین ڈالر ہرجانہ ادا کرنا چاہیے۔
واشنگٹن ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو ایک عجیب و غریب تقریر میں دعویٰ کیا کہ چین کو کورونا وبا کے پھیلنےمیں اپنے کردار کا معاوضہ ادا کرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ چین کو معاوضہ ادا کرنا چاہیے، انہیں معاوضہ ادا کرنا ہوگا جبکہ ہمیں معلوم ہے کہ چین کے پاس ایسا معاوضہ ادا کرنے کے لیے رقم نہیں ہے،تاہم انہیں کچھ کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر عالمی سطح پر کورونا سے ہونے والے نقصانات کا صحیح اندازہ لگایا جائے تو چین ممکنہ طور پر 60 ٹریلین ڈالر سے زیادہ کا مقروض ہو گا،انھوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس وبا سے نہ صرف امریکہ میں بلکہ دنیا بھر میں $60 ٹریلین سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے ، انہوں نے کہاکہ چین کے پاس 60 ٹریلین ڈالر نہیں ہیں لیکن انہیں اپنے کیے کی تلافی کے لیے کچھ کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ اپنے دور صدارت میں ٹرمپ نے بار بار چین کو کورونا وبا کا ماخذ قرار دیتے ہوئے اسے ’’چینی وائرس‘‘ قرار دیا،یادرہے کہ سابق صدر کے ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکہ اور دیگر جگہوں پر نئے کورونا کے تیزی سے پھیلنے پر تشویش پھیل رہی ہے،وائٹ ہاؤس کے سینئر ہیلتھ ایڈوائزر انتھونی فوکی نے سی این این چینل کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ امریکی محکمہ صحت کے حکام کو اومیکرون نامی کورونا وائرس میں اتنے بڑے پیمانے پر تبدیلی کی توقع نہیں تھی۔
مشہور خبریں۔
اتحادی حکومت کا پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کا اعلان
?️ 24 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت اتحادی حکومت نے
مئی
فلسطین میں کوئی جگہ صہیونیوں کے لیے محفوظ نہیں
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں:گزشتہ مہینوں کے دوران جنین کا علاقہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں
اگست
صیہونی حکومت کے قبضے کے بارے میں ہیگ کی عدالت کا فیصلہ
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں واقع بین الاقوامی عدالت انصاف
جولائی
طوفان الاقصی آپریشن کیوں شروع ہوا؟
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونیوں کے سادے کپڑوں میں فرار، سرحدی فوجیوں کی ہلاکتوں،
اکتوبر
اے ایس ایف ایک مثالی ادارہ ہے:ڈاکٹر عارف علوی
?️ 29 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے
نومبر
فرانسیسی صدر کا صیہونیوں کی حمایت کرنے کا نیا انداز
?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے غزہ کی پٹی میں صیہونیوں کے جرائم
اپریل
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان
?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ
اگست
پاکستان شریف اور زرداری کو عرب پتی بنانے کے لئے نہیں بنا:وزیراعظم
?️ 6 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے
مارچ