?️
ٹرمپ کا سابق مشیر جان بولٹن پر فردِ جرم عائد ہونے پر ردِعمل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابق مشیرِ قومی سلامتی جان بولٹن پر فردِ جرم عائد ہونے کے بعد ردِعمل دیتے ہوئے انہیں برا شخص قرار دیا اور کہا کہ وہ اس معاملے سے پہلے لاعلم تھے۔
ٹرمپ نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:میں سمجھتا ہوں کہ وہ ایک بُرا آدمی ہے، محکمۂ انصاف نے بولٹن پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے دفاعی نوعیت کی خفیہ معلومات غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھی تھیں۔
ریاست مریلینڈ کی ایک عدالت میں دائر فردِ جرم کے مطابق، بولٹن پر آٹھ الزامات حساس معلومات منتقل کرنے اور دس الزامات خفیہ ریکارڈ رکھنے کے لگائے گئے ہیں۔
اگر وہ مجرم ثابت ہوئے تو انہیں 10 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق، ایف بی آئی نے رواں سال اگست میں بولٹن کے گھر اور دفتر کی تلاشی لی تھی۔ یہ کارروائی قومی سلامتی کی تحقیقات کا حصہ تھی تاکہ ممکنہ طور پر خفیہ سرکاری کاغذات برآمد کیے جا سکیں۔
بولٹن کے وکیل نے وضاحت کی ہے کہ ان کے مؤکل کے پاس موجود دستاویزات دراصل جارج ڈبلیو بش کے دورِ حکومت سے متعلق ہیں، جب بولٹن اقوامِ متحدہ میں امریکہ کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، بولٹن وہ تیسرے نمایاں ناقد ہیں جن پر ٹرمپ حکومت کے دوران قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل جیمز کومی سابق سربراہ ایف بی آئی اور لیٹیشیا جیمز بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ بولٹن کے خلاف فردِ جرم ٹرمپ انتظامیہ کے اندرونی اختلافات اور طاقت کی کشمکش کی ایک اور جھلک پیش کرتی ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
پنجاب کی 35 فیصد آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے: ڈاکٹر یاسمین
?️ 17 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ
اگست
نیتن یاہو کا مضحکہ خیز دعویٰ: ہم جیتیں گے
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: والہ نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے اپنی
نومبر
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا
?️ 15 ستمبر 2025پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا پاکستان کے نائب وزیر اعظم و
ستمبر
اسرائیلی وزیر خارجہ اس طرح کی جنگ سے راضی نہیں؛ وجہ ؟
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: غاصب صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے لبنان
ستمبر
بلاول کی ناروے،چینی ہم منصب اورامریکی نمائندہ خصوصی برائےافغان سےملاقاتیں.
?️ 20 ستمبر 2022پاکستان: (سچ خبریں) بلاول بھٹو کی ناروے اور چینی ہم منصب سے ملاقاتیں،
ستمبر
اپوزیشن کے عدم اعتبار کا غبارہ پھٹ چکا ہے:شاہ محمود قریشی
?️ 2 مارچ 2022سکرنڈ (سچ خبریں ) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےصحافیوں کے
مارچ
ایران اور غزہ جنگ پر مشاورت کے لیے اسرائیلی وفد کی امریکہ روانگی
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک صہیونی وفد امریکہ کا دورہ کرے گا تاکہ امریکی حکام
دسمبر
پاکستان میں سوا کروڑ لڑکیاں اسکول نہیں جاتیں، ملالہ یوسفزئی
?️ 12 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا
جنوری