🗓️
سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ایڈیٹرز اور میڈیا ایگزیکٹوز سے کہا ہے کہ وہ ان کے ساتھ 2020 کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے بارے میں مناظرہ کریں۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اخبار اور میڈیا ایگزیکٹوز کے نام جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر کوئی 2020 کے انتخابات کے بارے میں حقائق کے بارے میں نہ کہ افسانے کے بارے میں مناظرہ کرنا چاہتا ہےتو براہ کرم مجھے بتائے اس لیے کہ یہ میڈیا کے لیے ایک اعزاز ہے۔
یادرہے کہ 2020 کے انتخابات کے ایک سال بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے اصرار کے باوجود کہ ووٹنگ کے عمل میں دھاندلی ہوئی تھی، رائے عامہ کے جائزے اس بیان کی تصدیق نہیں کرتےجبکہ ٹرمپ انتظامیہ کے اٹارنی جنرل ولیم بار نے حالیہ ہفتوں میں کہا ہے کہ 2020 کے انتخابات میں دھاندلی یا بے ضابطگیوں کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
درایں اثنا امریکی کانگریس کی تحقیقاتی کمیٹی، جو اس وقت کانگریس کی عمارت پر 6 جنوری کو ہونے والے حملے کی تحقیقات کر رہی ہے، کا کہنا ہے کہ اس کے پاس اس بات کے ثبوت ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ تشدد میں براہ راست ملوث تھے،تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی عمارت پر حملہ جعلی انتخابی نتائج کے خلاف عوامی احتجاج کا نتیجہ تھا۔
ادھروائٹ ہاؤس کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین ایڈم شِف نے کہاکہ ہم نے مواخذے کے ذریعے اس سال کے انتخابی تشدد کے لیے سابق صدر کو جوابدہ ٹھہرانے کی کوشش کی نیز ہم اب بھی اس سلسلے میں ان کی اور ان کے اردگرد کے لوگوں کی طرف سے ہونے والی بدتمیزی کے بارے میں پوری حقیقت سے پردہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
عالمی سطح پر صیہونی مظالم کے خلاف مظاہرے؛ رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے قتل عام کی مذمت
🗓️ 28 مئی 2024سچ خبریں: لندن، بغداد، پیرس، استنبول اور مراکش سمیت دنیا بھر میں
مئی
عرب ممالک میں لوگ کیسے رہتے ہیں؟
🗓️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:جب ہم عرب ممالک کے بارے میں بات کرتے ہیں، تو
اکتوبر
سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان
🗓️ 16 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)سی این جی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کاخدشہ
نومبر
اسرائیلی فوج کی بڑی غلطیاں کیا ہیں ؟
🗓️ 14 فروری 2024سچ خبریں:ایک صیہونی میڈیا نے اسرائیلی فوج کے ایک نئے کیس کی
فروری
حکومت نے ایف بی آر سے ٹیکس پالیسی بنانے کا اہم اختیار واپس لے لیا
🗓️ 15 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے
فروری
بحرینی شخصیات کی جانب سے پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ
🗓️ 22 ستمبر 2022سچ خبریں: بحرین کی مذہبی اور علمی شخصیات کے ایک گروپ نے
ستمبر
امریکہ چین کی بحری ترقی سے خوفزدہ
🗓️ 4 جنوری 2023سچ خبریں: 17 جولائی کو چینی بحریہ نے ملک کے دارالحکومت
جنوری
کس ملک کے وزیر دفاع کو نسل کشی کے وزیر کا لقب ملا ہے؟
🗓️ 3 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینیوں کے حامی کارکنوں کا ایک گروپ امریکی وزیر دفاع
مارچ