ٹرمپ کا امریکی انتخابی نظام میں تبدیلی کا منصوبہ

ٹرمپ

?️

ٹرمپ کا امریکی انتخابی نظام میں تبدیلی کا منصوبہ
 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا حکم نامہ جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے جس کے تحت آئندہ ہر ووٹر کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کے لیے شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔ اس اقدام نے صدر کے آئینی اختیارات پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر کہا کہ ووٹر آئی ڈی لازمی طور پر ہر انتخاب کا حصہ ہونا چاہیے اور اس سلسلے میں وہ ایک صدارتی فرمان جاری کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاک کے ذریعے ووٹنگ ختم کی جائے گی، سوائے اُن افراد کے جو شدید بیمار ہوں یا امریکی فوجی جو ملک سے باہر تعینات ہیں۔
ٹرمپ 2020 کے صدارتی انتخابات میں اپنی شکست کے بعد سے ہی انتخابی نظام پر انگلیاں اٹھاتے رہے ہیں اور بارہا الزام عائد کر چکے ہیں کہ اُن سے کامیابی "چرا لی گئی”۔ تاہم ماہرین اور انتخابی حکام ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہیں۔
ریپبلکن رہنما بھی اکثر یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ غیر شہری افراد ووٹ ڈالتے ہیں، حالانکہ امریکی قوانین کے مطابق ایسا عمل غیر قانونی ہے اور اس کے واقعات نہایت نایاب ہیں۔
ٹرمپ طویل عرصے سے الیکٹرانک ووٹ شماری مشینوں کی مخالفت کرتے آئے ہیں اور کاغذی بیلٹ اور ہاتھوں سے گنتی کے حامی ہیں۔ انتخابی حکام کے مطابق یہ طریقہ وقت طلب، مہنگا اور کم درست ہے۔
رواں سال اگست میں ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2026 کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ڈاک کے ووٹ اور الیکٹرانک مشینوں کے خاتمے کے لیے صدارتی حکم نامہ جاری کریں گے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ انتخابی انتظامات مقامی سطح پر طے کیے جاتے ہیں اور یہ واضح نہیں کہ صدر کے پاس اس سلسلے میں عملی اختیار موجود ہے یا نہیں۔
امریکا میں اگلے کانگریس انتخابات 3 نومبر 2026 کو ہوں گے، جو ٹرمپ کی داخلی و خارجی پالیسیوں پر عوامی ریفرنڈم کی حیثیت رکھیں گے۔ اس میں ڈیموکریٹس کی کوشش ہوگی کہ ریپبلکنز کی کانگریس پر گرفت توڑ کر ٹرمپ کے منصوبوں کو روک سکیں۔
ہفت روزہ نیوزویک نے لکھا ہے کہ ٹرمپ کی حالیہ پالیسی ظاہر کرتی ہے کہ وہ کانگریس سے قانون سازی کا انتظار نہیں کریں گے اور صدارتی اختیارات کے ذریعے اپنی شرائط نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا معاملہ، برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے اہم قدم اٹھا لیا

?️ 7 اپریل 2021لندن (سچ خبریں) پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کو لے کر

چیف جسٹس پر جوتا پھینکنا مودی راج میں بھارت کی اخلاقی گراوٹ کی عکاسی کرتا ہے: محبوبہ مفتی

?️ 8 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں پیپلز

فہد مصطفیٰ اور عثمان مختار کے ساتھ کام کرنے کے باوجود شادی نہیں ہو رہی، حریم فاروق

?️ 19 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ فہد مصطفیٰ

شام میں امریکی-صیہونی منصوبہ عرب حکمرانوں کے لیے خطرے کی گھنٹی

?️ 19 جولائی 2025 سچ خبریں:شام میں جاری بدامنی محض داخلی بحران نہیں بلکہ اسرائیل

یورپی یونین کا مستقبل کیا ہوگا ؟

?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:یوکرین میں جنگ کا آغاز، انتہائی دائیں بازو کی تحریکوں میں

آتشیں اسلحے پر قابو پانے کے لیے کئی ہزار امریکیوں کے مظاہرے

?️ 12 جون 2022سچ خبریں:   امریکہ میں اندھا دھند فائرنگ کی تعداد میں اضافہ اور

بلوچستان کا دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا

?️ 8 اگست 2021کوئٹہ (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں یونیٹی روڈ پر دھماکے

فلسطینیوں کی حمایت کرکے پاکستان نے مسلم امہ کے دل جیت لیئے، اسرائیل میں شدید کھلبلی مچ گئی

?️ 29 مئی 2021غزہ (سچ خبریں)  دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے بے گناہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے