?️
ٹرمپ نے روس کے ساتھ جنگ شروع کر دی ہے:روسی سلامتی کے نائب سربراہ
روس کی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری مدویدف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی پابندیاں عائد کر کے اور بوڈا پیسٹ میں ولادیمیر پوٹن سے ملاقات منسوخ کر کے دراصل روس کے ساتھ جنگ شروع کر دی ہے۔ ان کے بقول، امریکہ روس کا دشمن ہے اور "امن کا شور مچانے والا” ملک بن گیا ہے۔
مدویدف نے جمعرات، یکم نومبر 2025 کو اپنے ٹیلیگرام پیغام میں لکھا ٹرمپ نے بوڈا پیسٹ اجلاس منسوخ کر دیا، امریکہ نے روس پر نئی پابندیاں لگا دیں اب باقی کیا رہ گیا ہے؟ کیا وہ ٹام ہاک میزائلوں کے علاوہ نئے ہتھیار بھی استعمال کرے گا؟
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی تجزیہ کار کو اب بھی امریکہ سے تعلقات بہتر ہونے کا گمان تھا تو اب اسے حقیقت سمجھ لینی چاہیے امریکہ ہمارا دشمن ہے اور اس نے مکمل طور پر روس کے خلاف جنگ چھیڑ دی ہے۔
مدویدف کے مطابق، اگرچہ ٹرمپ براہ راست کیف کے باندرائی گروہ کے ساتھ نہیں لڑ رہا، لیکن یہ جنگ اب اس کی ہے، "بوڑھے بائیڈن” کی نہیں۔ انہوں نے امریکی جوازات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے اقدامات کو کانگریس کے دباؤ یا داخلی سیاست کے بہانے چھپایا نہیں جا سکتا۔
روسی رہنما نے کہا یہ تمام فیصلے روس کے خلاف جنگی اقدام ہیں۔ ٹرمپ اب مکمل طور پر یورپ کے ’دیوانے‘ رہنماؤں کے ساتھ صف آرا ہو چکا ہے۔
مدویدف نے کہا کہ اس صورت حال کا ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ روس اب "باندرائی” ٹھکانوں کو بغیر کسی غیرضروری مذاکرات کے ہدف بنا سکتا ہے۔ ان کے بقول، روس کی کامیابی میز پر نہیں بلکہ میدانِ جنگ میں دشمن کو ختم کر کے حاصل ہوگی۔
مدویدف کا اشارہ استپان باندرہ کی طرف تھا، جو دوسری جنگ عظیم میں یوکرین کا ایک انتہا پسند قوم پرست رہنما اور نازی جرمنی کا حامی تھا۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی وزارت خزانہ نے روس کی دو بڑی تیل کمپنیوں روسنیفت (Rosneft) اور لوک آئل (Lukoil) پر نئی پابندیاں عائد کیں۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بسنت نے کہا کہ "اب وقت آ گیا ہے کہ روس اس بے معنی جنگ کو ختم کرے۔ جب تک صدر پوٹن جنگ جاری رکھیں گے، امریکہ ان کمپنیوں کو نشانہ بناتا رہے گا جو روس کی جنگی مشین کو مالی مدد فراہم کرتی ہیں۔”
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی وائٹ ہاؤس میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ وہ امید کرتے ہیں روس اور یوکرین دونوں رہنماؤں میں "عقل مندی” پیدا ہو تاکہ جنگ کا خاتمہ ممکن ہو۔ تاہم، انہوں نے وضاحت کی کہ ہم فی الحال پوٹن سے ملاقات کے لیے تیار نہیں ہیں، لیکن مستقبل میں یہ ممکن ہے۔”
یاد رہے کہ ٹرمپ نے اپنے دوسرے دورِ صدارت (فروری 2025 سے) کے آغاز پر وعدہ کیا تھا کہ وہ روس-یوکرین جنگ کا خاتمہ کریں گے، مگر اب تک یہ وعدہ پورا نہیں ہو سکا۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بھی حال ہی میں کہا تھا کہ مغرب اپنی پالیسیاں بدلنے کے بجائے توانائی کی عالمی منڈی میں مصنوعی بحران پیدا کر رہا ہے، لیکن روس نے اس کے مقابلے کے لیے نئے تجارتی راستے اور مالیاتی نظام قائم کر لیے ہیں۔
جنگِ یوکرین 2022 میں اس وقت شروع ہوئی جب روس نے نیٹو کی مشرقی توسیع کے خلاف اپنے سلامتی خدشات”کو نظرانداز کیے جانے پر حملہ کیا۔ مغربی ممالک نے اس کے جواب میں یوکرین کو بڑے پیمانے پر فوجی امداد فراہم کی اور اب تک روس پر 30 ہزار سے زائد پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ترکی کا 5400 سے زائد افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کا منصوبہ
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:ترکی کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ 5400 سے
جنوری
پاکستان کے شہر پشاور میں دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: پاکستان کے شہر پشاور میں ایک مسجد پر دہشت گردانہ
مارچ
جو بائیڈن اور ولادی میر پوٹن کے مابین اہم ملاقات، دوبارہ سے سفارتی تعلقات برقرار کرنے پر بات چیت کی گئی
?️ 17 جون 2021جنیوا (سچ خبریں) سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا میں سربراہ اجلاس کے دوران
جون
یمن میں امریکی منصوبوں کا کوئی مستقبل نہیں: انصار اللہ
?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں: علی القحوم نے متحدہ عرب امارات کے خلاف یمنی مسلح
جنوری
میٹا کا ’سپر انٹیلیجنس‘ کے لیے سیکڑوں ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان
?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں: مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ میٹا مصنوعی
جولائی
گورنر خیبرپختونخوا کی انتخابات کی تاریخ کیلئے الیکشن کمیشن کو مشاورت کی دعوت
?️ 7 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے گورنر غلام علی نے صوبائی اسمبلی کے
مارچ
شام میں داعشی سرغنہ ہلاک
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:شام کے صوبے درعا میں اس ملک کی فوج کے ساتھ
اگست
خیبرپختونخوا: ضلع ٹانک میں مسلح افراد کا پولیس پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار شہید
?️ 12 نومبر 2023خیبرپختونخوا : (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے کڑی شاہ
نومبر