?️
سچ خبریں: ریاست جارجیا میں 2020 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے معاملے میں امریکہ کے سابق صدر اور دیگر مشتبہ افراد کو رضاکارانہ طور پر خود کو اس ریاست کی جیل میں پیش کرنا ہوگا۔
ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست جارجیا کے مقامی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ملک کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جارجیا کے انتخابی حلقے میں 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کے معاملے میں مشتبہ افراد کے ساتھ رضاکارانہ طور پر خود کو فلٹن کاؤنٹی جیل میں پیش کردیں ورنہ انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ٹرمپ کو گرفتار کیا جائے گا؟
CNN نے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اس وقت، ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر اور کیس کے جج سے موصول ہونے والے حکم کی بنیاد پر، توقع ہے کہ فرد جرم میں نامزد تمام 19 مدعا علیہان خود کو رائس اسٹریٹ جیل میں پیش کر دیں گے۔
واضح رہے کہ قانون کے مطابق مشتبہ افراد کو باضابطہ حراستی طریقہ کار سے گزرنا ہوگا، جس میں جسم کی تلاشی، فنگر پرنٹنگ اور یقیناً جیل میں داخل ہونے پر تصویر کھینچنا شامل ہے۔
یاد رہے کہ فلٹن کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی فینی ولس نے پہلے کہا تھا کہ ٹرمپ اور دیگر مشتبہ افراد کو 25 اگست تک خود کو پیش کرنا چاہیے ،اس کے بعد ٹرائل کورٹ میں پیشی کی تاریخ مقرر کی جائے گی ،تاریخ کا تعین جج کرے گا۔
فلٹن پولیس نے مزید کہا کہ ملزمین کسی بھی وقت خود کو پیش کرسکتے ،جیل 24/7 کھلی ہے۔
یاد رہے کہ جارجیا میں ایک گرینڈ جیوری نے پیر کو ٹرمپ ، متعدد وکلاء، معاونین، مہم کے کارکنوں اور ریپبلکن پارٹی کے مقامی ارکان پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کو الٹنے کی کوشش کرنے کے معاملے میں فرد جرم عائد کی۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کا امریکی وفاقی عدالت سے عجیب مطالبہ
امریکہ کے سابق صدر سمیت ان افراد پر غیر سرکاری طور پر انتخابی نتائج کو الٹانے کے لیے منظم گروپ بنانے کا شبہ ہے، ٹرمپ کے خلاف ان الزامات کے ثابت ہونے پر انہیں کم از کم 20 سال قید ہو گی،مقدمے کی سماعت اگلے 6 ماہ میں شروع ہونے کی امید ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کا انھیں گلے لگانے والوں کو ایک اور تحفہ
?️ 24 مارچ 2021سچ خبریں:غاصب صیہونی حکومت کی فوج کی حمایت میں صیہونی آباد کاروں
مارچ
فلسطین: قبل از وقت پیدا ہونیوالے نوزائیدہ بچوں کی موت پر ارمینا خان رو پڑیں
?️ 20 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) اسرائیل کی فلسطین پر بربریت جاری ہے اور اب
نومبر
حکومت سب کی جان کی حفاظت چاہتی ہے: اسدعمر
?️ 3 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر
مئی
کراچی میں بھارتی ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی
?️ 21 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) شہر قائد میں بھارتی ڈیلٹا وائرس بہت تیزی ست پھیل
جولائی
وزیراعظم کی سمیڈا میں نئی ہنرمند افرادی قوت بھرتی کرنے کی ہدایت
?️ 7 مارچ 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سمال اینڈ میڈیم
مارچ
Classic green juice that can help your skin heal more quickly
?️ 27 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا
?️ 18 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بیرسٹر علی ظفر نے پی ٹی آئی انٹرا
دسمبر
یوم یکجہتی کشمیر پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام
?️ 5 فروری 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم یکجہتی کشمیر
فروری