وینزویلا اور کولمبیا آپس میں فوجی تعلقات قائم کرنے کے خواہاں

وینزویلا

?️

سچ خبریں:    وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو نے کل منگل کو ملک کے دیرینہ دشمن کولمبیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا اور کہا کہ وینزویلا اپنے پڑوسی کولمبیا کے ساتھ دوبارہ فوجی تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ کولمبیا اور وینزویلا کے درمیان برسوں کے تنازعے کے بعد کراکس کے وزیر دفاع نے کہا کہ ان کا ملک اپنے پڑوسی کولمبیا کے ساتھ دوبارہ فوجی تعلقات قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پیڈرینو نے کہا کہ انہیں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی طرف سے کولمبا کے وزیر دفاع ایوان ویلاسکوز سے رابطہ کرنے کی ہدایات موصول ہوئی ہیں تاکہ فوجی تعلقات بحال کریں۔

وینزویلا کی وزارت دفاع کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق کاراکاس کولمبیا کے ساتھ دوبارہ فوجی تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے۔ کولمبیا کی وزارت دفاع نے خبروں پر تبصرہ کرنے کے لئے رائٹرز کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

رپورٹ کے مطابق، کاراکاس نے 2019 میں کولمبیا سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کو وینزویلا کی طرف موڑنے کی امریکی حمایت یافتہ وینزویلا اپوزیشن کی کوششوں پر کولمبیا کے ساتھ مکمل طور پر تعلقات منقطع کرنے کے بعد، جسے کراکس نے بوگوٹا حملے کے طور پر دیکھا، اب یہ دونوں ممالک سفارتی تعلقات کی بحالی کے عمل میں ہیں۔
رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق، ریاستہائے متحدہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی یو ایس ایڈ کے 2021 کے آڈٹ میں پایا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی امدادی کوششوں کی منصوبہ بندی انسانی اصولوں کے مطابق نہیں تھی۔

مشہور خبریں۔

ملک کی اہمیت میں بے پناہ اضافہ

?️ 27 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستان میں 46ممالک کی بحری مشقوں نے ملک

عمران خان تو جیل میں ہیں انہیں پیش کرنا آپ کا کام تھا، شبلی فراز

?️ 13 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے

موسمیاتی تبدیلی کے شعبہ میں متحدہ عرب امارات کا پاکستان کے ساتھ معاہدہ

?️ 9 نومبر 2021گلاسکو (سچ خبریں) موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں دنیا بھر پاکستان کی

عمران خان کیسے کہہ سکتے ہیں کوئی آرمی چیف محب وطن ہے یا نہیں، جسٹس اطہر من اللہ

?️ 5 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی

امریکہ واحد ملک ہے جس کے پاس کیمیائی ہتھیار ہیں: روس

?️ 1 مئی 2022سچ خبریں:  آسٹریا کے شہر ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس

اسرائیل میں تازہ ترین رائے شماری کا تجزیہ نیتن یاہو اقتدار میں آنے سے مایوس

?️ 9 اکتوبر 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے پارلیمانی نظام کے مطابق ہر پارٹی جتنی نشستیں

ادویات کی قیمتوں سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ادویات کی

ترکی میں موساد کا جاسوس گرفتار

?️ 14 جون 2024سچ خبریں: ترکی کی انٹیلی جنس ایجنسی (MET) نے حالیہ دنوں میں موساد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے