🗓️
سچ خبریں:آسٹریا میں سماج کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے ویانا شہر کےمرکزی چرچ اسٹیفن پلاٹز کے سامنے جمع ہوئے۔
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت کے خلاف احتجاج کرنے کے درجنوں افراد اکٹھے ہوئے ،اس احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف نعرے لگائے اور غاصبانہ قبضے نیز مظلوم فلسطینی عوام کے قتل عام کے خاتمے کا مطالبہ کیا،غزہ کے حالیہ واقعات کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے میں موجود لوگوں نے شمعیں روشن کیں اور فلسطینی پرچم لہرایا۔
شرکاء میں سے ایک نے پلے کارڈ رکھا تھا جس پر لکھا تھا کہ صرف فلسطین کی آزادی ہی انصاف کے نفاذ کا باعث بنے گی ، اس وقت تک اسرائیل پر پابندیاں لگائی جائیں اور مقبوضہ فلسطین میں سرمایہ کاری سے گریز کیا جائے، یاد رہے کہ اس ریلی کا اہتمام آسٹریا میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کی تحریک نے کیا اور اس کی حمایت فلسطینی حامی گروپوں نے کی تھی۔
اس مہم کے سینئر ارکان میں سے ایک کا کہنا تھا کہ یہ احتجاجی تحریک اسرائیل کے جرائم کے بارے میں آسٹریا کی حکومت کے مؤقف کی غیر جانبداری اور میڈیا کی خاموشی پر تنقید کے لیے چلائی گئی ہے، انہوں نے مظاہرین کے جمع ہونے کی جگہ کے بارے میں یہ بھی کہا کہ سٹیفن پلاٹز چرچ ویانا کی علامتوں میں سے ایک ہے اور ایک ایسی جگہ ہے جہاں بہت سے سیاح آتے ہیں، ان کے مطابق ویانا میں جمعے کے روز ایک اور ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
النقب کے سازشی اجلاس پر فلسطینی اتھارٹی کا ردعمل
🗓️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ خارجہ نے مقبوضہ علاقے النقب میں چار
مارچ
یوکرین کے لئے بھیجے گئے ہتھیار کہاں گئے؟
🗓️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:پینٹاگون کے انسپکٹر جنرل کے دفتر کی ایک رپورٹ سے پتہ
جولائی
پاکستان بھر میں عوامی سوگ
🗓️ 19 جون 2023سچ خبریں:گزشتہ بدھ کو یونانی پانیوں میں مہاجرین کی ایک کشتی ڈوبنے
جون
برطانیہ ہمیشہ موقع پرست رہا ہے: فرانس
🗓️ 19 ستمبر 2021سچ خبریں:فرانسیسی وزیر خارجہ نے اپنی ایک ٹیلی ویژن تقریر میں آسٹریلیا
ستمبر
صیہونی قیدیوں کی رہائی میں نیتن یاہو کی ناکامی
🗓️ 18 جنوری 2024سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان وہ جو مزاحمت نے صیہونی حکومت کے فوجیوں کی
جنوری
جنگ میں یوکرین کے نقصان پر نیویاک کی رپورٹ
🗓️ 27 جون 2023سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں یوکرین کے
جون
صنعاء القاعدہ اور داعش کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہے: یمنی سپریم کونسل کے چیئرمین
🗓️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی سپریم کونسل کے چیئرمین نے یمنی عوام کو 14 اکتوبر
اکتوبر
ایرانی کورونا ویکسین کی برھتی مانگ
🗓️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:ایرانی ماہرین کے ہاتھوں تیار کی جانے والی کورونا ویکسین کی
جولائی