🗓️
سچ خبریں:واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے امریکی محکمہ خارجہ کی اپنےملک پر مسلسل تنقید کے جواب میں امریکی سفارت کاروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے ملک کے اندر انسانی حقوق کی صورتحال پر زیادہ توجہ دیں۔
نووستی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے امریکی محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ماسکو حکام پر تنقید کرنے کے بجائے اپنے ملک میں انسانی حقوق کی صورت حال پر توجہ دے اور امریکی سفارت کاروں کو تجویز دی کہ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ کو دیکھیں۔
واضح رہے کہ جمعرات کو روسی سفارت خانے کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نیڈ پرائس روس پر انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر تنقید جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ وہ خود امریکہ کی اندرونی صورتحال اور اس ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر زیادہ توجہ دیں۔
بیان میں روسی وزارت خارجہ کی جانب سے امریکہ سمیت بعض مغربی ممالک میں انسانی حقوق کی صورت حال پر حالیہ رپورٹ میں درج کیے گئے کچھ نکات کو بھی نوٹ کیا گیا اور امریکی سفارت کاروں سے رپورٹ پڑھنے کا مطالبہ کیا گیا، واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے رواں ہفتے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ روس کے سفر سے گریز کریں، واشنگٹن حکام کے مطابق ، امریکی شہریوں کے لیے شمالی قفقاز کے علاقے بشمول چیچن ریپبلک دہشت گردی ، اغوا اور سماجی بدامنی کے خطرے کی وجہ سے اب بھی غیر محفوظ ہے۔
درایں اثنا جزیرہ نما کریمیا کا سفر جسے یوکرین کا مقبوضہ علاقہ قرار دیا گیا ہے ، امریکی شہریوں کے لیےوہاں جانا بھی ممنوع ہے،امریکہ محکمہ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ روس میں تعینات امریکی سفارت کاروں کے خاندان اس ملک کی صورتحال کی وجہ سے چاہیں تو کسی بھی وقت امریکہ واپس آ سکتے ہیں ۔
مشہور خبریں۔
امریکہ میں انتخابی نظام اور جمہوریت پر اعتماد میں کمی
🗓️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: اے بی سی نیوزچینل نے جمعہ کو ماہرین کی
اکتوبر
اگلی تباہ کن جنگ بحیرہ روم میں: مصری جنرل
🗓️ 15 جون 2023سچ خبریں:مصری فوج کے سابق جنرل اور عسکری اور تزویراتی امور کے
جون
الازہر یونیورسٹی کی ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کی فلسطین کو تسلیم کرنے کی حمایت
🗓️ 25 مئی 2024سچ خبریں: الازہر یونیورسٹی نے ایک بیان میں ناروے، آئرلینڈ اور اسپین
مئی
شہید نصر اللہ امت اسلامیہ کے اتحاد کا مظہر تھے: ممتاز عرب شخصیت
🗓️ 22 فروری 2025سچ خبریں: شہید سید حسن نصر اللہ کے جنازے کی تقریب کے موقع
فروری
عام انتخابات: الیکشن میں حصہ لینے کیلئے امیدوار کی بنیادی اہلیت کی تفصیلات جاری
🗓️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عام انتخابات کےسلسلےمیں کاغذات نامزدگی کی
دسمبر
امریکہ کی نائن الیون کے بعد ہنگامی حالت میں مزید ایک سال کی توسیع
🗓️ 10 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی حکومت نے جمعرات کی شام 11 ستمبر 2001 کے حملوں
ستمبر
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان عملے کی سطح پر 3 ارب ڈالر کا طے پاگیا
🗓️ 30 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے
جون
اقتصادی ترقی میں نجی شعبے کی شراکت میں کمی سے معیشت کو نقصان
🗓️ 7 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) معیشت کی فروغ میں نجی شعبے کی شراکت
اپریل