وائٹ ہاوس کی ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کی ممکنہ ملاقات کی کوششیں

شمالی کوریا

?️

وائٹ ہاوس کی ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کی ممکنہ ملاقات کی کوششیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آئندہ دورۂ جنوبی کوریا اور ایشیائی و بحرالکاہل اقتصادی تعاون تنظیم” (APEC) کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر، اطلاعات ہیں کہ وائٹ پاوس پسِ پردہ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی ملاقات کے لیے سرگرم ہے۔ اس ممکنہ ملاقات نے جنوبی کوریا میں تشویش پیدا کر دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، سی این این نے انکشاف کیا ہے کہ وائٹ پاوس کے اعلیٰ حکام ٹرمپ کے آئندہ ایشیائی دورے کے دوران کم جونگ اُن سے ملاقات کے امکانات پر غور کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کا یہ دورہ جاپان اور جنوبی کوریا کے دوروں پر مشتمل ہوگا، جب کہ APEC اجلاس ۳۱ اکتوبر تا ۱ نومبر ۲۰۲۵ کو گیونگجو (Gyeongju) میں منعقد ہونے والا ہے۔
یاد رہے کہ ٹرمپ اپنی پہلی صدارت (۲۰۱۷ تا ۲۰۲۱) کے دوران تین بار کم جونگ اُن سے ملاقات کر چکے ہیں — پہلی بار سنگاپور (جون ۲۰۱۸)، دوسری بار ہانوی، ویتنام (فروری ۲۰۱۹) اور تیسری بار پانمنجوم (جون ۲۰۱۹) میں، جو دونوں کوریاؤں کی سرحد پر واقع ہے۔
ٹرمپ نے ایک بار پھر ملاقات میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ممکن ہوا تو میں رواں سال کم جونگ اُن سے دوبارہ ملنا چاہوں گا۔” دوسری جانب، شمالی کوریا کے رہنما نے مشروط طور پر کہا ہے کہ اگر امریکہ جوہری مسئلے پر لچک دکھائے تو وہ ملاقات کے لیے تیار ہیں۔
یاد رہے کہ جون ۲۰۱۹ میں ٹرمپ نے ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے حفاظتی پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی اور کم جونگ اُن کی دعوت پر بیس قدم شمالی کوریا کی سرزمین میں داخل ہوئے، جو کسی بھی امریکی صدر کے لیے غیر معمولی اقدام سمجھا جاتا ہے۔
سیئول کی حکومت نے ٹرمپ کی اس ممکنہ ملاقات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جنوبی کوریا کا دفاعی نظام بڑی حد تک امریکی افواج کی موجودگی پر انحصار کرتا ہے  اس وقت ۲۸ ہزار سے زائد امریکی فوجی جنوبی کوریا میں تعینات ہیں۔
ٹرمپ ماضی میں کئی بار یہ عندیہ دے چکے ہیں کہ وہ جنوبی کوریا میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کرنا چاہتے ہیں، جس سے سیئول کی سیکیورٹی قیادت مزید فکر مند ہو گئی ہے۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب واشنگٹن ایک جانب سفارتی امکانات تلاش کر رہا ہے، جبکہ دوسری جانب جزیرہ نما کوریا میں طاقت کا توازن ایک بار پھر حساس مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے عالمی فیصلوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ اسحاق ڈار

?️ 23 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے

سیاہ فام خاتون کی گوگل میں نسلی امتیاز کی شکایت

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:گوگل کی ایک سیاہ فام ملازم خاتون نے سیاہ لوگوں کے

آرامکو کے 4% شیئرز سعودی اسٹیٹ فنڈ میں منتقل

?️ 14 فروری 2022سچ خبریں: سعودی عرب نے آرامکو کے 4 فیصد حصہ کو سرکاری

’بحران بڑھتا جا رہا ہے‘ خواجہ سعد رفیق کا قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس جلد بلانے کا مطالبہ

?️ 18 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے قومی

وینزویلا میں ٹرمپ کی غیرقانونی جنگ، حملہ داخلی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش:ڈیموکریٹس

?️ 4 جنوری 2026 وینزویلا میں ٹرمپ کی غیرقانونی جنگ، حملہ داخلی ناکامیوں پر پردہ

اسرائیل سعودی عرب سے سمجھوتے کے لیےاتنا کیوں پریشاں ہے؟

?️ 26 اگست 2023سچ خبریں:ایک امریکی کے مطابق جو بائیڈن کی انتظامیہ نے گذشتہ ہفتے

حکومت نے آئی ایم ایف کی تجویز پر کیپٹو پلانٹس کے ٹیرف میں اچانک اضافہ کر دیا

?️ 12 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کو فوری طور پر صنعتی کیپٹو پاور

پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی

?️ 17 فروری 2021اسلام آباد﴿سچ خبریں﴾ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے