🗓️
سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کی کابینہ کی پالیسیوں کے خلاف دسیوں ہزار صیہونیوں کے مظاہروں کی خبر دی۔
العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس ریاست کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کے حالیہ اقدامات کے خلاف مقبوضہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کے انعقاد کی خبر دی ہے،اس رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقوں کے مختلف علاقوں میں 300000 سے زائد اسرائیلیوں نے ان عدالتی اصلاحات پر اپنا غصہ ظاہر کیا جن پر نیتن یاہو کی کابینہ عمل درآمد کے لیے کوشاں ہے۔
یاد رہے کہ تل ابیب میں ہونے والے مظاہروں میں کم از کم 200000 اسرائیلیوں نے شرکت کی جبکہ حیفا میں مظاہرین کی تعداد 50000 سے تجاوز کر گئی، بعض ذرائع ابلاغ نیتن یاہو کے خلاف حالیہ مظاہروں کے دوران تل ابیب میں مظاہرین کی تعداد کو ایک ریکارڈ سمجھتے ہیں۔
ادھر صیہونی حکومت کی کابینہ کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے اس وقت اپنے 10ویں ہفتے میں داخل ہورہے ہیں اور تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ان مظاہروں کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ مقبوضہ علاقوں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران صیہونی فورسز نے متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا تھا کہ نیتن یاہو کے خلاف احتجاج کے نویں ہفتے میں لاکھوں افراد صیہونی وزیر اعظم اور ان کی انتہا پسند کابینہ کے خلاف ایک بار پھر سڑکوں پر آ گئے،میڈیا نے اطلاع دی کہ 250000 مظاہرین کی بڑی تعداد میں شرکت کے ساتھ، ماضی کے مظاہروں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور حالیہ برسوں میں نیتن یاہو کے خلاف سب سے بڑا مظاہرہ ریکارڈ کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
بشریٰ بی بی نے عدت کے دوران نکاح کا کیس چیلنج کردیا
🗓️ 15 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی
جنوری
نیویارک میں صیہونیوں کے خلاف قیامت خیز مناظر
🗓️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: نیویارک شہر میں امریکی شہریوں نے فلسطین کی حمایت میں
اکتوبر
سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے اصلاحات کاعمل تیز کیا جائے:عمران خان
🗓️ 14 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر
اگست
واٹس ایپ ہسٹری ایک سے دوسرے فون نمبر میں منتقل کرنے پر کام جاری
🗓️ 24 مئی 2021نیویارک( سچ خبریں) واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین مسیجنگ ایپلیکیشن ہے
مئی
انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں کا بحرینی حکومت کے خلاف اہم بیان
🗓️ 22 جون 2021سچ خبریں:انسانی حقوق کے متعدد گروپوں نے فرانس سے مطالبہ کیا ہے
جون
امریکہ کا مطلب ہتھیار
🗓️ 7 جون 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں فائرنگ اور قتل عام میں تیزی سے اضافے
جون
یورپی اور امریکی z نسل میں اسرائیل کی کیا حیثیت ہے؟
🗓️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: BDS نے دو دہائیوں سے بھی کم عرصے میں رائے
دسمبر
عمران خان کی گرفتاری سے متعلق صورتحال ہماری نظر میں ہے:روس
🗓️ 11 مئی 2023سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم نے پاکستان
مئی