کیا غزہ کے بچوں کا قتل عیسیٰ مسیح کو منظور ہے؟ : مادورو

غزہ

?️

سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو نے نئے سال کے موقع پر ملک کے مسلح افواج سے خطاب کرتے ہوئے اہم سوال اٹھایا کہ کیا غزہ کے معصوم بچوں کا قتل، حضرت عیسیٰ مسیحؑ کے تعلیمات کی رو سے قابل قبول ہے؟
انہوں نے امریکہ کی طرف سے وینزویلا کے خلاف دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید پوچھا کہ کیا حضرت عیسیٰؑ، وینزویلا جیسے مسیحی ممالک کے خلاف دھمکیوں کو جائز قرار دیں گے؟
صدر میڈورو نے امریکی دھمکیوں کے سامنے ڈٹ جانے پر وینزویلا کی مسلح افواج کی بہادری کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سال 2025 میں وینزویلا کے عوام کی طاقت مستحکم ہوئی ہے۔ یہ طاقت محض کتابوں، نظریات یا تقریروں میں نہیں، بلکہ میدان عمل میں ثابت ہوئی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ وینزویلا کے عوام کی ثقافتی اور روحانی طاقت ماضی سے کہیں زیادہ مضبوط ہے، اور اب وینزویلا کے بچے محسوس کرتے ہیں کہ ان کا ملک کسی دوسرے ملک کی کالونی نہیں رہا۔
صدر میڈورو نے ملک کی سیاسی، فوجی، معاشی اور سائنسی طاقت بڑھانے کے لیے عوام کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ہمیں طویل المدتی، فعال اور مؤثر مزاحمت کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکہ وینزویلا پر فوجی اور معاشی پابندیاں عائد کرتے ہوئے اس کی حکومت کو ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ وینزویلا کی دارالحکومت کاراکاس کا موقف ہے کہ واشنگٹن کی دھمکیوں کا اصل مقصد اس خطے کے تیل کے وسائل پر کنٹرول حاصل کرنا ہے۔

مشہور خبریں۔

قطر کے سابق وزیر اعظم کی عرب ممالک کو ایران کے ساتھ تعاون پر تاکید

?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:حماد بن جاسم الثانی نے بلومبرگ نیٹ ورک کے ساتھ بات

ترکی نے عراق میں بڑے پیمانے پر فضائی اور زمینی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا

?️ 18 اپریل 2022سچ خبریں:  ترکی کی وزارت دفاع نے شمالی عراق میں PKK کے

کیا اسرائیل لبنان پر صرف حزب اللہ کی وجہ سے بمباری کر رہا ہے؟

?️ 2 جون 2026سچ خبریں:صہیونی تحریک کی لبنان اور دریائے لیتانی پر تاریخی خواہشات، اسرائیلی

سب کو برابری کا موقع ملنا چاہیے، ہم رکاوٹ ڈالنے والے نہیں، رہنما مسلم لیگ (ن)

?️ 6 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی

جرمن شہری: سالوں تک میں مغربی پروپیگنڈے سے دھوکہ کھاتا رہا، امام خامنہ‌ای کی شہادت نے میری آنکھیں کھول دیں

?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں: جرمن شہری «ڈاگمار گرولڈ» نے ایک وڈیو پیغام میں کہا

اب میرے لئے یونانی وزیراعظم کی کوئی اہمیت نہیں ہے: اردوغان

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:  آنکارا اور ایتھنز کے درمیان سفارتی اور سیاسی کشیدگی کے

لبنان میں صیہونی حکومت کی طرف سے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی

?️ 19 اپریل 2026 سچ خبریں:لبنانی میڈیا نے بتایا ہے کہ قبضہ کار فوج نے

فواد چوہدری پر درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر آئی جی پنجاب فوری طلب

?️ 15 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے