?️
نیتن یاہو کی تقریر کے دوران احتجاجی مظاہرے اور سفارتکاروں کا ہال کو ترک کرنا،برطانوی میڈیا کی براہ راست رپوٹنگ
برطانوی میڈیا نے وزیر اعظم اسرائیل بنیامین نیتن یاہو کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کو بڑے پیمانے پر احتجاجات اور درجنوں سفارت کاروں کے ہال سے نکلنے کے تناظر میں نمایاں طور پر کوریج دی۔
بی بی سی کے مطابق جیسے ہی نیتن یاہو نے تقریر شروع کی، کئی ممالک کے نمائندے اجلاس کا ہال چھوڑ گئے اور باہر موجود مظاہرین نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا۔ اس منظر کو اسرائیل کی بڑھتی ہوئی عالمی تنہائی کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا۔
روزنامہ گارڈین نے اپنی براہِ راست کوریج میں سرخی جمائی: نیتن یاہو کی جنرل اسمبلی میں تقریر، جبکہ درجنوں سفارت کار ہال سے نکل گئے۔ اخبار نے مزید لکھا کہ نیویارک کی سڑکوں پر فلسطینی پرچموں اور نعروں کے ساتھ احتجاج نے ماحول کو اسرائیل مخالف بنا دیا۔
ٹائمز لندن نے نیتن یاہو کی تقریر کے دوران بڑے پیمانے پر واک آؤٹ کی سرخی لگاتے ہوئے کہا کہ خالی نشستیں اور سفارت کاروں کا سرد ردعمل تل ابیب کی پالیسیوں پر بڑھتی ہوئی عالمی بے اعتمادی کا ثبوت ہیں۔
اسکائی نیوز نے نیویارک میں احتجاجی مناظر نشر کرتے ہوئے نیتن یاہو کی تقریر کو شدید بین الاقوامی دباؤ کے سائے میں قرار دیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کا ماحول غزہ میں جاری جنگ پر سفارتی اور عوامی ناراضی کا عکاس تھا۔
دائیں بازو کے اخبار ڈیلی ٹیلیگراف نے بھی اس صورتحال کو نمایاں کیا اور لکھا کہ سفارت کاروں کا وسیع پیمانے پر اجلاس چھوڑنا، اسرائیل کے خلاف دنیا کے واضح عدم اعتماد کا پیغام ہے۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو ان دنوں غزہ میں جنگی جرائم کے باعث عالمی عدالت انصاف کی تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں۔ متعدد ممالک کے نمائندے اسرائیل کے حالیہ حملوں اور دو سال سے زائد عرصے پر محیط غزہ میں خونریزی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے نکل گئے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ غیرمعمولی بائیکاٹ اور نیویارک کی سڑکوں پر اسرائیل مخالف احتجاجات اس بات کی علامت ہیں کہ عالمی برادری تل ابیب کی جنگی پالیسیوں سے سخت نالاں ہے۔ اس دوران یورپ کے کئی اہم ممالک بشمول برطانیہ، فرانس، اسپین اور بیلجیم فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر چکے ہیں، جس کے نتیجے میں اسرائیل پہلے سے کہیں زیادہ سیاسی تنہائی کا شکار ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ تشکیل
?️ 23 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک
نومبر
جموں کا قتل عام انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس
?️ 4 نومبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
نومبر
عائشہ خان کے بچوں پر الزام تراشی غلط ہے، بشریٰ انصاری
?️ 24 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کچھ دن قبل گھر
جون
نیتن یاہو مقبوضہ فلسطین میں پہلے سے کہیں زیادہ نفرت کا شکار
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: ایک ایسے وقت میں جب اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ تل
نومبر
آذربائیجان میں ترکی کے نئے سفیر پر اٹھے سوال
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: چند روز قبل ترک صدر رجب طیب اردگان نے بیرول
جنوری
عدلیہ کے خلاف گھٹیا مہم کی اجازت نہیں دی جاسکتی، مرتضٰی سولنگی
?️ 22 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے
جنوری
نیتن یاہو کے اہل خانہ مقدمے سے بچنے کے لیے اسپتال میں داخل
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: معاریو اخبار نے سارا نیتن یاہو کے قریبی ذرائع کا
دسمبر
حکومت نے صدف نعیم واقعے سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 31 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے صدف نعیم واقعے سے متعلق
اکتوبر