?️
سچ خبریں:نیتن یاہو کے مقدمے کی سماعت کے پہلے گواہ واللا نیوز سائٹ کے سابق ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
مڈل ایسٹ ٹرانس ریجنل جریدے کےالشرق الاوسط کی رپورٹ کے مطابق واللا نیوز سائٹ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ایلان یوشوعاجو اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے مقدمے کی سماعت کے پہلے گواہ ہیں ، نے عدلیہ کو بتایا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ نیتن یاھو خود عدلیہ کو دھمکی دینے کی کوشش کر رہے ہیں،مبصرین کا خیال ہے کہ جب نیتن یاہو پر بدعنوانی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جارہا ہے تو وہ اس مقدمے کی سماعت عوام کے سامنے لارہے ہیں نیزقانونی چارہ جوئی کے اداروں پر الزامات عائد کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ نیتن یاہو کا مقدمہ پیر سے شروع ہوا اور منگل کو بھی جاری رہا، مقدمے کی سماعت آج (بدھ) کو جاری رہے گی، توقع ہے کہ اس مقدمے کی سماعت دو سال تک ہفتے میں تین سیشن کی صورت میں جاری رہے گی، اس وقت 4000 کیس کے گواہوں کی سماعتیں شروع ہوچکی ہیں جس میں نیتن یاہو پر مواصلاتی کمپنیوں دو بیزیک اورواللا مالک شاوول الوویچ اور ان کی اہلیہ سے رشوت لینے کا الزام ہے۔
فرد جرم کے مطابق ان دونوں میاں بیوی نے نیتن یاھو کے بارے میں مثبت چیزیں پھیلانے اور ان کے بارے میں منفی چیزیں پھیلانے سے روکنے کی کوشش کرتےرہے ہیں جس کے بدلہ میں نیتن یاہو نے الوویچ کو سیکڑوں لاکھوں مالیت کا بیزک ٹینڈر جیتنے کی سہولت فراہم کی۔
اس کیس میں رشوت ، فراڈ اور غداری کا الزام ہے، کیس کے ایک گواہ یشوعا نے رشوت کے بارے میں بہت ساری تفصیلات فراہم کیں اورپیر اور منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ انھیں رشوت پر زور دینے کے واضح احکامات موصول ہوئے ، انہوں نے نیتن یاہو ، الوویچ اور ان کی اہلیہ کے مابین تعلقات اور سائٹ پر موجود خبروں کے مشمولات میں نیتن یاہو اور اس کے کنبہ کے مداخلت کے بارے میں بات کی ، جس کے بدلے میں الوویچ اور اس کی اہلیہ اپنی کمپنیوں کے مفادات سے فائدہ اٹھاتے رہے۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان
?️ 14 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم
جنوری
پشاور: ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کے نتیجہ میں متعدد دکاندار گرفتار
?️ 25 اپریل 2021پشاور (سچ خبریں) پشاور میں پاک فوج، ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران
اپریل
پی ٹی آئی ملک گیر تحریک کیوں نہیں چلا رہی ہے؟
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی
اگست
ارشد شریف کی والدہ کا چیف جسٹس پاکستان کو خط
?️ 2 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ارشد شریف کی والدہ نے چیف جسٹس پاکستان سے ہائی
نومبر
امریکہ کس حد تک فلسطینی بچوں کے قتل عام میں شریک ہے؟ برطانوی میگزین کی زبانی
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: برطانوی آنلائن میگزین کی نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ
اکتوبر
ڈیلٹا ویرینٹ کیخلاف ویکسین کے حوالے سےاہم تحقیق
?️ 23 جولائی 2021لندن(سچ خبریں) ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف کون سی ویکیسن زیادہ مؤثر ہے؟
جولائی
امریکی کانگریس کے 24 نمائندے مقبوضہ فلسطین کے دورے پر ، وجہ؟
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے امریکی ایوان نمائندگان کے 24 رکنی وفد کے
اگست
پنجاب حکومت نے مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ کیا
?️ 5 مئی 2021لاہور (سچ خبریں ) ملک بھر کرونا وائرس کی تیسر لہر کا
مئی