نیا ایٹمی معاہدہ میز پر ہے:وائٹ ہاؤس

ایٹمی

?️

سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا کہ "نیا ایٹمی معاہدہ میز پر ہے،اب ایران کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا اسے قبول کرنا ہے یا نہیں۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے ایران کے ایٹمی معاہدے کے سلسلہ میں دعویٰ کیا کہ ایٹمی معاہدے پر مذاکرات تقریباً مکمل ہو چکے ہیں، اب ایران کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا اسے قبول کرنا ہے یا نہیں۔

رپورٹ کے مطابق جان کربی نے دعویٰ کیا کہ ہم اب بھی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ ایران کبھی بھی جوہری طاقت کو فوجی صلاحیت حاصل کرنے میں استعمال نہ کرے،نیز ہمارے صدر بائیڈن کا خیال ہے کہ نتائج حاصل کرنے کے لیے سفارت کاری بہترین راستہ ہے۔

کربی نے وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ ایران کے جوہری معاہدے کے سلسلہ میں ہونے والے مذاکرات تقریباً مکمل ہو چکے ہیں اور نیا معاہدہ اب میز پر ہے، اب یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ اس معاہدے کو قبول کرنا چاہتا ہے یا نہیں،امریکی ویب سائٹ اکسیوس نے بھی رپورٹ دی کہ مشرق وسطیٰ کے امور کے لیے وائٹ ہاؤس کے رابطہ کار بریٹ میک گرک نے گزشتہ ہفتے ماہرین کے ایک گروپ کو بتایا تھا کہ مستقبل قریب میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی کا امکان بہت کم ہے۔

 

مشہور خبریں۔

غزہ میں 350 دن میں صہیونی مظالم کی ناقابل تصور داستان

?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ میں 350 دنوں پر مشتمل جنگ صہیونی مظالم کی

سوڈان میں کشیدگی؛مصر اور سعودی عرب کی خرطوم کے لیے پروازیں بند

?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان میں پیدا ہونے والی کشیدگی میں شدت کے بعد سعودی

غزہ کو اجتماعی قبر بننے سے روکنے کے لیے میڈرڈ اجلاس

?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: یورپی، عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ آج اتوار

سلام ہو فلسطینی نوجوانوں پر

?️ 29 اپریل 2021سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اپنی ایک تقریر کی

اسرائیل قابل اعتماد نہیں:سعودی شہزادہ

?️ 23 دسمبر 2025سچ خبریں:سعودی شہزادہ ترکی بن فیصل نے کہا کہ سعودی عرب اس

اسرائیل شام میں دہشت گردی کی تحریکوں میں ملوث

?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: اگرچہ شمالی شام میں دہشت گردوں کی فتنہ انگیز حرکتوں

جنین میں صہیونیوں کی پسپائی کے بعد فلسطین میں بدلتی ہوئی مساوات

?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطین کی آزادی کے دوران جو مسائل ہمیشہ موجود تھے ان

آرمی چیف، ان کے اہل خانہ کی ذاتی معلومات تک رسائی کی تحقیقات کا حکم

?️ 7 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے