سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا کہ “نیا ایٹمی معاہدہ میز پر ہے،اب ایران کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا اسے قبول کرنا ہے یا نہیں۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے ایران کے ایٹمی معاہدے کے سلسلہ میں دعویٰ کیا کہ ایٹمی معاہدے پر مذاکرات تقریباً مکمل ہو چکے ہیں، اب ایران کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا اسے قبول کرنا ہے یا نہیں۔
رپورٹ کے مطابق جان کربی نے دعویٰ کیا کہ ہم اب بھی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ ایران کبھی بھی جوہری طاقت کو فوجی صلاحیت حاصل کرنے میں استعمال نہ کرے،نیز ہمارے صدر بائیڈن کا خیال ہے کہ نتائج حاصل کرنے کے لیے سفارت کاری بہترین راستہ ہے۔
کربی نے وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ ایران کے جوہری معاہدے کے سلسلہ میں ہونے والے مذاکرات تقریباً مکمل ہو چکے ہیں اور نیا معاہدہ اب میز پر ہے، اب یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ اس معاہدے کو قبول کرنا چاہتا ہے یا نہیں،امریکی ویب سائٹ اکسیوس نے بھی رپورٹ دی کہ مشرق وسطیٰ کے امور کے لیے وائٹ ہاؤس کے رابطہ کار بریٹ میک گرک نے گزشتہ ہفتے ماہرین کے ایک گروپ کو بتایا تھا کہ مستقبل قریب میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی کا امکان بہت کم ہے۔