?️
سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مغربی کنارے کے محصور شہر نابلس کے رہائشیوں کے ساتھ یکجہتی پر زور دیا اور صیہونیوں کے خلاف مزاحمت کو مزید تیز کرنے کی تاکید کی۔
شہاب نیوز کی ویب سائٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے نابلس کے محصور باشندوں کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے القدس شہر اور مسجد اقصیٰ کے دفاع میں مزاحمت کو تیز کرنے پر زور دیا، حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نابلس، مغربی کنارے کے شہروں اور کیمپوں کے محاصرے کا جاری رکھنا صیہونیوں کا وسیع پیمانے پر جرم ہے جس سے انہیں فلسطینی عوام کی مزاحمت اور استقامت کے عزم کو شکست دینے میں کبھی کامیابی نہیں ملے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نابلس کے محاصرے نے ایک بار پھر فلسطینی قوم کے استحکام اور بہادری کے مقابلہ میں قابض حکومت کے سکورٹی نظام کی ناکامی کو ظاہر کر دیا ہے، رپورٹ کے مطابق حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے کے باشندوں کی بہادری ، یہاں کے مجاہدین اور انقلابی نوجوانوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ہمیں ایک قومی انتفاضہ کی ضرورت ہے جو مہاجرین کی وطن واپسی اور فلسطین کی آزادی کے لیے صیہونیوں کا مقابلہ کرنے پر ہماری قوم کے یقین کی علامت ہے۔
حماس نے اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی قوم،اس سرزمین کے مقدس مقامات کے خلاف صیہونی قابض حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کی مذمت کرے اور مسئلہ فلسطین کے ساتھ انصاف نیز فلسطینی عوام کے آزادی اور واپسی کے حق کی حمایت کرنے کی ذمہ داری قبول کرے۔


مشہور خبریں۔
نور مقدم کے قاتل کو سزائے موت ہو جائے گی:شیخ رشید
?️ 2 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے
اگست
نیتن یاہو نے اپنے قانونی مشیر کو معزول کرنے سے گریز کیا ؛ وجہ ؟
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 14 نے نیتن یاہو کی کابینہ کے
نومبر
غریب طبقات پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے کا وزیرِ اعظم نے دیا حکم
?️ 9 فروری 2021 اسلام آباد {سچ خبریں} وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے
فروری
دہشتگردی سے شہر کو صاف کیا ہے، منافقت کو بھی شہر سے صاف کریں گے۔ مرتضی وہاب
?️ 23 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ اگر
ستمبر
باغیوں کی باغیوں کی امداد طلب
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: نائیجر میں بغاوت کے منصوبہ سازوں کی جانب سے تشکیل
اگست
قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد 7 افراد پر پابندی عائد
?️ 16 جون 2021اسلام آباد (سچ خبری) گذشتہ روز قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران
جون
یمن کی مسلح افواج کا غزہ کی مزاحمتی تحریکوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: یمن غزہ کی حمایت میں ہوائی اور بحری محاصرے کے ساتھ
جون
فلسطینیوں اور لبنبانیوں کے خون میں بہتی صیہونی معیشت
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:شمالی فلسطین میں حزب اللہ کے ساتھ جاری سرحدی جھڑپیں، صیہونی
نومبر