🗓️
سچ خبریں:کورونا وائرس کے پیش نظر لگاتار دوسرے سال بھی حج کا آغاز سعودی عرب میں مقیم محدود تعداد میں حجاج کی موجودگی میں ہوا ہے۔
سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ساٹھ ہزار مکمل طور پر حفاظتی ٹیکے لگانے والے عازمین حج آج مکہ مکرمہ پہنچیں گے ، اس اہم مذہبی تقریب کو کم سے کم شرکت اور سعودی عرب کے باہر سے آنے والےحاجیوں کی عدم شرکت کے ساتھ منعقد کیا جائے گا،یادرہے کہ تاریخ کی سب سے کم تعداد میں حجاج کرام کے ساتھ گذشتہ سال حج کا انعقاد کیا گیا تھا جہاں ابتدا میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ صرف ایک ہزار افراد کو حج کرنے کی اجازت دی جائے گی تاہم بعدمیں میڈیا رپورٹس کے مطابق ، اس میں دس ہزار عازمین حج نے شرکت کی۔
یادرہے کہ اس سال بھی مجموعی طور پر 60000 افراد جنہوں نے پہلے ہی کورونا وائرس کی مکمل ویکسینیشن حاصل کرلی ہے اور سعودی عرب میں مقیم ہیں ، انہیں حج ادا کرنے کا موقع ملے گا جبکہ سعودی عہدیداروں کو امید ہے کہ حج میں کم سے کم موجودگی کی وجہ سے کورونا وائرس پھیلنے کے کم سے کم خطرات ہوں گے،واضح رہے کہ اس سال سعودی عرب میں مقیم جنوبی ایشیاء ، مشرق بعید ، افریقہ اور مشرق وسطی کے تارکین وطن بھی حاجیوں میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سال عازمین حج کا انتخاب سعودی عرب میں 558000 سے زیادہ رہائشیوں میں سے کیا گیا ہے جن کی عمریں 18 سے 56 سال کے درمیان ہیں جن کی آن لائن نظام کے ذریعے دائمی بیماری کی تصدیق نہیں ہوئی ہے،یادرہے کہ 2019 میں ، دنیا بھر سے کل 25 لاکھ افراد نے کورونا وائرس کے پھیلنے سے قبل اس مذہبی تقریب میں شرکت کی تھی۔
مشہور خبریں۔
موسمیاتی تبدیلی کی غلط معلومات سےمتعلق گوگل کا اہم فیصلہ
🗓️ 10 اکتوبر 2021نیویارک( سچ خبریں)انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے موسمیاتی
اکتوبر
غزہ میں خونریزی سے برطانیہ حیران
🗓️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے اور غزہ
اپریل
افغانستان میں سب سے زیادہ ہار بھارت کی ہوگی: وزیر اعظم
🗓️ 6 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا
جولائی
ایف آئی اے نے یوٹیوبر اسد طور، عمران ریاض کو طلب کر لیا
🗓️ 22 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اعلیٰ ترین عدلیہ اور ججز کے خلاف نفرت
فروری
سنگال کا اپنے ملک سے فرانسیسی فوجی اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ
🗓️ 30 نومبر 2024سچ خبریں:سنگال کے صدر مکی سال نے اپنے ملک میں فرانسیسی فوجی
نومبر
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے کمانڈر پر صیہونیوں کا حملہ
🗓️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے آج صبح ایک خبر میں بتایا کہ
نومبر
دنیا میں بھوک سے مرنے والوں کی تعداد
🗓️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے اداروں کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق
جولائی
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: عمران خان کی بہنوں، عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع
🗓️ 20 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 9 مئی
اپریل