نصراللہ کی دھمکیوں کا صیہونیوں پر اثر

صیہونی

?️

سچ خبریں:لبنان کے ساتھ متنازعہ سمندری علاقے میں صیہونی حکومت کی کسی بھی جارحیت کے بارے میں سید حسن نصر اللہ کی حالیہ دھمکیوں کے بعد اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حکومت کے حکام نے کریش فیلڈ سے گیس کی تلاش کے آپریشن کو ستمبر کے بعد تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صیہونی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ اس حکومت کی کابینہ نے گزشتہ روز ایک اجلاس منعقد کیا جس میں لبنان کے ساتھ سرحدی تنازعہ اور اس معاملے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعد صیہونی میڈیا نے اطلاع دی کہ کابینہ کے وزراء نے اعلان کیا کہ فیلڈ سے گیس نکالنے کا آپریشن ملتوی کیا جا سکتا ہے۔

صیہونی حکومت کے چینل 13 نے اس حوالے سے خبر دی ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں لبنان کے ساتھ سمندری حد بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے اور کریش گیس فیلڈ کے حوالے سے حزب اللہ کی دھمکیوں کے بارے میں طویل بحث ہوئی۔

واضح رہے کہ کریش فیلڈ سے گیس نکالنے کی مفروضہ تاریخ ستمبر تھی لیکن اس ملاقات کے دوران کہا گیا کہ ہمیں یقین نہیں ہے کہ یہ اقدام اپنے مقررہ وقت پر ہو جائے گا، اسرائیلی میڈیا نے حکومت کے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کے ساتھ سمندری حد بندی کے معاملے کا حتمی فیصلہ اگلے ہفتے سنایا جائے گا۔

 

مشہور خبریں۔

منی بجٹ معاملہ، عثمان بزدار کو ٹاسک سونپ دیا گیا

?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) منی بجٹ کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار

ورزاء کالعدم جماعت سے متعلق بیانات دینے سے پرہیز کریں: وزیر اعظم

?️ 2 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو کالعدم جماعت

بائیڈن نجی محفلوں میں نیتن یاہو کو کس نام سے یاد کرتے ہیں؟

?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: پولیٹیکو میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر نجی

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان کا مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما پر بڑا الزام

?️ 24 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان رؤف حسن نے سپریم

قرآن پاک کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری،کوئی خاص مقاصد ہیں؟

?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: عراقی نژاد سویڈش پناہ گزین سلوان مومیکا نے سویڈن میں

اسرائیل قیدیوں کو رہا کرنے میں ناکام 

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: قسام بٹالین کے فوجی اطلاعاتی مرکز نے غزہ کی پٹی میں

حزب اللہ کے میزائل نے پہلی بار بن گورین کو نشانہ بنایا

?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کا میڈیا جنگ کے آغاز کے بعد پہلی

شیخ رشید کا پولیس اہلکاروں کی بھرتی سے متعلق اہم اعلان

?️ 21 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرداخلہ شیخ رشید  نے پولیس اہلکاروں کی بھرتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے