مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیئے

مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیئے

?️

سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں مسلم لیگ جموں و کشمیر نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلم لیگ جموں و کشمیر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادیں تنازعہ جموں وکشمیر کا آسان اور بہترین حل فراہم کرتی ہیں جن کے تحت تناعے کے بنیادی فریق یعنی جموں و کشمیر کے عوام کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ آزادانہ استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مسلم لیگ کے قائم قام چیئرمین عبدالاحد پرہ نے سرینگر میں پارٹی رہنمائوں اورکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو یہ حق دیا گیاہے کہ وہ اس بات کا فیصلہ کریں کہ وہ بھارت کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا پاکستان کے ساتھ اپنا مستقبل وابستہ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کو حل کرانے کے لئے اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا بھارت نے 5 اگست 2019 کو جو غیرقانونی اور غیر آئینی اقدامات کئے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے اور وہ بین الاقوامی قوانین کو روندنے کا مرتکب ہواہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر کشمیری 5 اگست2019ء کے فیصلے کو واپس لینے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا خواہشمند ہے۔

انہوں نے کہا اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ تنازعہ کشمیر حل کئے بغیر امن قائم ہو گا تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے، بدالاحد پرہ نے مسلم لیگ کے دیرینہ کارکن جاں نثار کشمیری کے والد کے انتقال پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔

مشہور خبریں۔

واشنگٹن ایران کو فوجی ذریعے سے شکست نہیں دے سکتا:سابق امریکی سفارت کار 

?️ 2 ستمبر 2026سچ خبریں:الجزائر میں امریکہ کے سابق سفیر ہنری انشر نے کہا ہے

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سابق سربراہ کہ نیتن یاہو نے مسلسل جھوٹ بولے 

?️ 25 ستمبر 2026سچ خبریں: کریگ مخائبر، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق

سعودی وزیر خارجہ کے دورہ دمشق کے بارے میں متضاد خبریں

?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:دمشق میں ایک باخبر ذریعے نے آج روس ڈیلی نیٹ ورک

افغانستان کا فیصلہ ہم نے نہیں افغان فریقوں نے کرنا ہے

?️ 17 جولائی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر

آیت اللہ سیستانی کی پوپ کے سامنے بے مثال شجاعت ؛فلسطینی قلمکار

?️ 8 مارچ 2021سچ خبریں:ایک فلسطینی قلمکار نے کیتھولک دنیا کے رہنما کے سامنے فلسطین

اسرائیلی جرنیلوں کی بے بسی: ہمیں حماس کے مطالبات ماننے چاہئیں

?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: قابض حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور اس کی

ایرانی انٹیلیجنس کا بڑا کارنامہ، اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا

?️ 28 جولائی 2021تہران (سچ خبریں)  ایرانی انٹیلیجنس نے بہت بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے

پاکستان نیا میزائل کمانڈ ہیڈکوارٹر قائم کرے گا

?️ 15 اگست 2025 پاکستان نیا میزائل کمانڈ ہیڈکوارٹر قائم کرے گا پاکستان کے وزیرِاعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے