سچ خبریں:مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ جنین کے شمال مشرق میں اسرائیلی جلما چوکی کو فلسطینی جنگجوؤں نے نشانہ بنایا۔
بلاطہ کیمپ میں دو فلسطینی زخمی
ایک اور پیشرفت میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ نابلس شہر میں بلاطہ کیمپ پر صیہونی قابض فوج کے حملے میں دو فلسطینی زخمی ہوئے ہیں اور ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
بلاطہ کیمپ پر صہیونی افواج کے حملے کے بعد ان کے اور فلسطینی استقامت کاروں کے درمیان شدید مسلح تصادم شروع ہوگیا۔
استقامتی جنگجوؤں نے اسرائیلی فورسز کے راستے میں دیسی ساختہ بم کو بھی اڑا دیا۔
صیہونی فوج کی حمایت سے متعدد صیہونی آباد کاروں نے آج صبح مسجد الاقصی پر حملہ کیا۔
فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 62 ہو گئی ہے۔
Short Link
Copied