سچ خبریں:نائیجیریا کے شہر کاجارا میں نامعلوم مسلح گروہ نے لڑکوں کے اسکولوں پر حملہ کرکے سیکڑوں طلباء کو اغوا کرلیا۔ڈوئچے ویلے کے مطابق باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ نائیجیریا کے شہر کاگارا میں بندوق برداروں نے ایک اسکول پر حملہ کیا، اس واقعے کے بعد سیکڑوں طلباء اور ان کے متعدد اساتذہ کو اغوا کیا گیا ، اغوا کاروں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ جو بہت زیادہ تھے اور فوجی وردی میں تھے، اس واقعے کے دوران ایک طالب علم ہلاک ہوگیا ۔
واضح رہے کہ گورمنٹ سائنس کالج میں یہ حادثہ پیش آیا جہاں ہزاروں طلبہ زیر تعلیم ہیں ،تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ ان میں سے کتنے بچوں کو اغوا کیا گیا ہے اور کتنے آس پاس کے جنگلات میں بھاگ گئے ہیں،اگرچہ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم تقریبا دو ماہ قبل بوکو حرام کے دہشت گرد گروہ نےاس ملک کے شہر کٹسینا میں 300 سے زیادہ اسکولی بچوں کو اغوا کیا تھا جنہیں بعد میں انھیں رہا کردیا ۔