?️
سچ خبریں:امریکہ کے متنازعہ سابق صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وہ صدر منتخب ہو گئے تو یوکرین کی جنگ کا مسئلہ ایک دن میں حل کر لیں گے۔
ریاستہائے متحدہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست میری لینڈ کے گیلورڈ نیشنل پارک میں کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس (سی پی اے سی) کے دوران کہا کہ اگر وہ امریکہ کے صدر منتخب ہوتے ہیں تو یوکرین میں جنگ کا خاتمہ ان کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہو گا۔
روسی خبر رساں ایجنسی اسپوٹنک نے اس حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ٹرمپ نے ریاست میری لینڈ میں اپنے حامیوں کے ایک اجتماع میں اس بات پر زور دیا کہ اگر وہ آئندہ امریکی صدارتی انتخابات صدر منتخب ہوتے ہیں تو یوکرین میں جنگ کو روکنا ان کی حکومت کے منصوبوں میں سرفہرست ہوگا۔
ٹرمپ جو ہمیشہ یہ مانتے ہیں کہ اگر وہ امریکی صدارتی انتخابات کے پچھلے دور میں صدر بن جاتے تو دنیا میں بہت سے واقعات رونما نہ ہوتے،انہوں نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ کئی دہائیوں میں واحد صدر ہیں جو جنگ نہیں چاہتے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ صدر بن جاتے تو یوکرین میں جنگ کبھی نہ ہوتی ،ٹرمپ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں دوبارہ جیت جاتے ہیں تو اس مسئلے کو فوری طور پر حل کریں،اس میں ایک دن سے زیادہ وقت نہیں لگے گا۔
امریکہ کے سابق صدر نے امریکہ کی موجودہ انتظامیہ کو یوکرین کے تنازعے میں اضافے کا سبب قرار دیا اور کہا کہ اگر میں صدر ہوتا تو یوکرین میں امن و امان ہوتا ،نہ کوئی مارا جاتا اور نہ ہی کوئی تباہ شدہ شہر ہوتا جو دوبارہ تعمیر کیا جاتا۔
ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت ریاست ہائے متحدہ امریکہ "سب سے خطرناک دور سے گذر رہا ہے جہاں جو بائیڈن ہمیں اندھیرے اور فراموشی کی طرف لے جا رہے ہیں، ٹرمپ نے مزید یاد کیا کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن شروع کرنے کے نتائج سے خبردار کیا تھا،اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ میرے تعلقات بہت اچھے تھے، میں نے ان سے کہا، ایسا مت کریں، ہم دونوں دوست ہیں اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں یوکرین پر حملہ کرنے سے ماسکو کو بہت نقصان پہنچے گا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے خواتین کا بھی اہم کردار ہے، وزیراعظم شہباز شریف
?️ 8 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
مارچ
اردن کے بادشاہ نے فلسطین کے بارے میں دنیا سے کہا کہا؟
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس
ستمبر
کبریٰ خان اور گوہر رشید سعودی عرب میں نکاح کریں گے، میڈیا کا دعویٰ
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی
جنوری
غلطیوں سے سیکھا، آگے بڑھے، ملکی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کررہے ہیں۔ وزیراعظم
?️ 28 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے
اکتوبر
ڈالر کے بارے میں امریکی حکام کی خوش فہمی
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خزانہ نے بین الاقوامی تبادلے میں ڈالر کے کردار
جون
ایران کے خلاف امریکی وفد سعودی عرب کے دورے پر
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:امریکی حکومت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ایرانی امور کے لیے
فروری
پاکستان اور روس کا شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق
?️ 18 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور روس نے کثیر الجہتی شراکت داری
اپریل
پیٹرول کے بحران پر سعد غنی کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 25 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پٹرول پمپس کی بندش
نومبر