?️
سچ خبریں: اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی چہ مگوئیوں کے حوالے سے شوبز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں سعودی عرب میں نکاح کریں گے۔
شوبز سوشل میڈیا میگزین پیج کی جانب سے کبریٰ خان کی پرانی برائیڈل شوٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ اور اداکار سعودی عرب میں نکاح کریں گے۔
شوبز میڈیا پیج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ دونوں آئندہ ماہ فروری میں سعودی عرب میں نکاح کریں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نکاح کی تقریب میں دونوں کے اہل خانہ اور انتہائی قریبی دوست شرکت کریں گے۔
یہ واضح نہیں کیا گیا کہ دونوں کا نکاح کب اور سعودی عرب کے کس شہر اور مقام پر ہوگا؟ تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں مقدس مقامات پر نکاح کریں گے۔
قیاس آرائیاں ہیں کہ دونوں ممکنہ طور پر مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں نکاح کریں گے اور نکاح وسط فروری کے بعد ہونے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
دونوں کی شادی کی چہ مگوئیاں گزشتہ چند ہفتوں سے ہیں، تاہم دونوں نے واضح طور پر شادی کرنے کی تصدیق یا اعلان نہیں کیا۔
چند دن قبل گوہر رشید اور کبریٰ خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں متعدد شوبز شخصیات اپنے کسی یار کی شادی پر بات کرتے دکھائی دیے۔
اسی ویڈیو میں کبریٰ خان اور گوہر رشید نے اختتام پر اشاروں میں ایک دوسرے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مبہم انداز میں شادی پر بات کرتے دکھائی دیے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ وہ اپنی ہی شادی پر بات کر رہے تھے یا وہ بھی کسی اور کی شادی پر دوسری شوبز شخصیات کی طرح بات کرتے دکھائی دیے۔
ماضی میں بھی دونوں کی شادی کی افواہیں ہوتی رہی ہیں اور دونوں شخصیات متعدد انٹرویوز میں ایک دوسرے سے تعلقات کی تصدیق کرتے رہے ہیں اور بتاتے رہے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے سب سے بہترین دوست رہے ہیں لیکن کبھی دونوں نے شادی پر کھل کر بات نہیں کی۔


مشہور خبریں۔
تمام ممالک اپنے شہرکے داعشیوں کے کو واپس لیں: عراقی وزیر خارجہ
?️ 12 مئی 2022عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے مراکش میں داعش کے خلاف بین
مئی
حماس: فلسطینی رہنماؤں کے بچوں کو نشانہ بنانے سے مزاحمت متاثر نہیں ہوگی
?️ 7 مئی 2026سچ خبریں: فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے سربراہ کے بیٹے
مئی
فرانس میں ڈیزل مہنگا؛ ڈرائیوروں کے لیے انوکھا متبادل ایندھن
?️ 22 ستمبر 2026سچ خبریں:فرانس میں ڈیزل کی قیمت 2.41 یورو فی لیٹر تک پہنچنے
ستمبر
صیہونیوں کی غزہ کے شہریوں کی جبری نقل مکانی کی سازش
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے قابض وزیر جنگ اسرائیل
جولائی
ایم کیو ایم اور ن لیگ کی بیٹھک,سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر امور پر گفتگو
?️ 29 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایم کیو ایم اور ن لیگ کی بہادر
دسمبر
پاناما کا فلسطین اور ایران سے یکجہتی کا اعلان؛ جارحیتوں کی مذمت اور مزاحمت کے لیے حمایت
?️ 2 اپریل 2026سچ خبریں: پاناما میں یکجہتی گروپوں نے ایک اجتماع منعقد کرکے ‘یومِ
اپریل
اہم رہنماؤں سمیت پی ٹی آئی کے 81 کارکنان گرفتار
?️ 23 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے
فروری
پاکستان کو فوری طور پر بورڈ آف پیس سے علیحدہ ہونا چاہیے۔ شیخ وقاص اکرم
?️ 6 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم
مارچ