میکسیکو کے صحافی کی مشتبہ موت

میکسیکو

?️

سچ خبریں:میکسیکو کے خبر رساں ذرائع نے اس ملک میں صحافت کے پیشے کے خونی ترین سالوں میں سے ایک میں میکسیکو میں ایک صحافی کی مشتبہ موت کی اطلاع دی۔
میکسیکو کے شمال میں کے ایک صحافی کی لاش ملنے کے ساتھ ہی اس سال اس ملک میں ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد 14 ہو گئی۔ گارڈین اخبار کے مطابق میکسیکو کے ایک غیر وابستہ صحافی کی لاش اس ملک کی شمالی سرحد سے ملی ہے جب کہ رواں سال میکسیکو میں صحافت کے لیے خونریز ترین سالوں میں سے ایک رہا ہے۔

درایں اثنا سرحدی ریاست سونورا کے استغاثہ نے کہا کہ ریو کولوراڈو کے سرحدی شہر سان لوئس میں ملنے والی لاش کے جسم پر بنے ٹیٹو جوان صحافی ارجن لوپیز کے ٹیٹو سے ملتے ہیں،واضح رہے کہ سان لوئس شہر امریکہ کے ایریزونا شہر کی سرحد کے دوسری جانب واقع ہے جو حالیہ برسوں میں منشیات فروشوں کے تشدد سے متاثر ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مارچ کے شروع میں رضاکارانہ طور پر تلاش کرنے والوں کو سان لوئس میں ایک لینڈ فل کے قریب صحرائی گڑھوں میں 11 لاشیں ملی تھیں جبکہ اگست کے آغاز میں وسطی میکسیکو کی ریاست گواناجواتو میں ہلاک ہونے والے چار افراد میں ایک صحافی بھی شامل تھا، اس کے علاوہ میکسیکو کو جنگی علاقے سے باہر صحافیوں کے لیے سب سے خطرناک ملک تصور کیا جاتا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

اسرائیل کی تباہی پہلے سے کہیں زیادہ قریب

?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے یوم نکبت کی 76ویں سالگرہ کے موقع

نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس آئیں گے، شہباز شریف

?️ 12 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر مسلم

سعودی سکیورٹی ادارے کے سربراہ کی گرفتاری سے متعلق متضاد خبریں

?️ 19 جون 2021سچ خبریں:سعودی حکومت کے مخالفین اورشوسل میڈیا کے کچھ صارفین نے سعودی

یہ ہمارے حملے تھے جنہوں نےسعودی اتحاد کو جنگ بندی پرمجبور کیا:انصار اللہ

?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں:   یمن کی انصار اللہ تحریک کی سیاسی کونسل کے رکن

ٹیکس فائل نہ کرنے والے 11ہزار سے زائد افراد کی سمز بلاک

?️ 25 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے

مریم کی پیشی پر قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:وزیر اعظم

?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کی زیر صدارت پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس ہوا

حزب اللہ کے ہاتھوں آئرن ڈوم کا حشر

?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: جمعرات کے روز حزب اللہ نے کفر بلوم قصبے کے

ایتھلیٹوں کے صیہونیوں کے ساتھ کھیلنے سے انکار پر صیہونی حکام سیخ پا

?️ 27 جولائی 2021سچ خبریں:ایتھلیٹوں کے ذریعہ صیہونی کھلاڑیوں کےب ائیکاٹ کی وجہ سے بڑے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے