?️
سچ خبریں:فرانس میں ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کے بل کی منظوری کے خلاف مظاہروں کے آغاز کے بعد سے، اسپیشل ریپریشن یونٹ نے اس قانون کو آزادانہ طور پر لاگو کرنے کی ٹھان لی ہے!
فرانس 24 کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی حکومت کی جانب سے ریٹائرمنٹ کی عمر سے متعلق اصلاحات کے اعلان کے بعد پیرس پرتشدد مظاہروں کی نذر ہو گیا اور لاکھوں لوگ احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے، لیکن یہاں پر جس چیز نے سب سے زیادہ توجہ مبذول کروائی وہ اسپیشل ریپریشن یونٹ کے موٹر سائیکل سوار یونٹ ہے جو خود قانون بناتے ہیں اور اسے فوری طور پر نافذ کرتے ہیں،اس کے لیے وہ لوگوں کو دھمکانے اور دہشت زدہ کرنے سے لے کر بے تحاشا اور غیر روایتی تشدد کا سہارا لینے تک کا سہارہ لیتے ہیں!
یاد رہے کہ پیرس میں پنشن کی عمر میں اصلاحات کے قانون کے خلاف احتجاج شروع ہونے کے چار دن بعد فرانسیسی اخبار لی موندے نے جمعہ کو ایک پریشان کن آڈیو فائل شائع کی، 20 منٹ کی اس آڈیو میں پولیس افسران کو ایک نوجوان کو طعنے دیتے اور دھمکیاں دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ اگر وہ اسے ایک بار پھر سڑک پر دیکھیں گے تو وہاں مزید وین اور چوکی نہیں ہوگی بلکہ اسے براہ راست ایمبولینس کے ذریعہ ہسپتال لے جایا جائے گا! اس آڈیو فائل میں دو تھپڑوں کی آواز بھی سنی جا سکتی ہے!
لی مونڈے کے مطابق، اس فائل میں موجود افسران کی آوازیں تشدد کو دبانے والے یونٹ کے موٹر یونٹوں سے تعلق رکھتی ہیں جسے Brav-M کہاہا جاتا ہے،اس یونٹ پر مظاہرین کا مقابلہ کرنے میں غیر روایتی اور پرتشدد طریقے استعمال کرنے پر شدید تنقید کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پیرس پولیس کے سربراہ لارینٹ نونس نے اس فائل سے اپنے حیران ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کو مزید تفتیش کے لیے خصوصی پولیس یونٹ کو بھیج دیا گیا ہے، یاد رہے کہ Brav-Mیونٹ فرانس میں پیلی بنیان کی تحریک کے موقع پر 2019 کے موسم بہار میں تشکیل دیا گیا تھا جب، پولیس کے مطابق، فسادیوں نے دکانوں، شاپنگ مالز اور کیفوں کو آگ لگا دی!
اس یونٹ کو بنانے میں مدد کرنے والے پولیس کمانڈر پیٹرک لونیل کا کہنا ہے کہ اسے بنانے کا خیال ان علاقوں اور جگہوں پر فوری طور کاروائی کرنا تھا جہاں بھاری سامان ساتھ ہونے کی وجہ سے دیگر یونٹس تیزی سے نہیں پہنچ پاتیں، اس کے بعد سے یہ یونٹ 6 یونٹس، موٹر سائیکل سواروں کے 92 جوڑوں کے 18 گروپس تک پہنچ گیا ہے، اور توقع ہے کہ 2024 کے پیرس اولمپکس تک یہ یونٹ بڑھ کر 150 جوڑوں تک پہنچ جائے گا۔
پیرس میں ان کا گشت (ایک ڈرائیور اور ایک ٹاسک فورس کا اہلکار جو فوری طور پر موٹر سائیکل سے اتر کر مشتبہ شخص کا پیچھا کرتا ہے) اس یونٹ کو دیگر انسداد بغاوت فورسز کے مقابلے میں تیز اور زیادہ موثر کہا جاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ جموں وکشمیر :ضلع بارہمولہ میں بھارتی فورسز کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں
?️ 19 نومبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی
نومبر
سلطان عمان کے سعودی عرب دورے کے پس پردہ حقائق
?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:سلطان عمان سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز کی
جولائی
غزہ کے عوام طوفان کی تیاری کے ساتھ ساتھ جنگ کے خاتمے کے منتظر
?️ 29 دسمبر 2025 غزہ کے عوام طوفان کی تیاری کے ساتھ ساتھ جنگ کے
دسمبر
بشار الاسد نے ماسکو میں پناہ لی
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: ایک روسی ٹی وی چینل نے کریملن محل کا حوالہ
دسمبر
عراق کے وزیراعظم کا 12 سال بعد دورہ شام
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAA نے اعلان کیا کہ
جولائی
صدر مملکت سے مختلف ممالک کے سفیروں کی ملاقات، اسناد پیش کیں
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری سے سری لنکا،
اگست
خیبرپختونخواہ حکومت کا اوورسیز پاکستانی مزدوروں کو صحت کارڈ کی سہولت دینے کا فیصل
?️ 27 فروری 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت نے اوورسیز پاکستانی مزدوروں کو صحت کارڈ
فروری
امریکہ میں ریپبلکنز کی تاریخی کامیابی؛ کانگریس پر مکمل کنٹرول
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں:ریپبلکن پارٹی نے امریکہ میں نمایاں اکثریت حاصل کرتے ہوئے ایوان
نومبر