?️
سچ خبریں:ایک صہیونی میڈیا نے طویل عرصے سے دہشت گردی کی کاروائیوں میں موساد جاسوس کی خواتین کے پوشیدہ اور خطرناک کردار کو بے نقاب کیا ہےاور یہ کہ موساد کی رکن بننے والی خواتین اپنے شوہروں کو طلاق دے رہی ہیں۔
رائے الیوم اخبار کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے اسرائیل کے موساد انٹیلی جنس سروس میں خواتین کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی موساد میں خواتین کا کردار مردوں سے کم اہم نہیں ہے اور ان کے کچھ کام خاص طور پر عرب دنیا میں مشہور ہیں، صہیونی میڈیا نے موساد کی جاسوس یائیل نامی خاتون جس نے بیروت سے پہلے ایک اہم آپریشن کیا تھا ،کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ موساد میں خواتین اہم اور بنیادی کاروائیاں کرتی ہیں، انہوں نے کہا کہ موساد میں خواتین کا کردار مردوں کے مقابلے میں کم اہم نہیں ہے۔
مثال کے طور پر ، یهودیت ناسیاهو سن 1960 کی دہائی میں موساد کے ایک اہم حصے کی انچارج تھی اور علیزا ماگن موساد کی نائب سربراہ تھیں، صہیونی میڈیا کے مطابق ، "موساد کے سربراہ یوسی کوہن نے گذشتہ دسمبر میں موساد کی 8 خواتین ممبروں کو اسرائیل اور کچھ خلیجی ریاستوں کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرنے پر ایوارڈ دیا تھا اور کہا تھا کہ انھوں نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ پچھلے ستمبر میں ہونے والے صیہونی سمجھوتے سے قبل اہم مشن انجام دیا ہے ۔
صہیونی ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ میں ابو حسن کے نام سے جانے جانے والےعلی حسن سلامہ کے قتل میں موساد کی ایجنٹ کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرکا چیمبرزموساد کی ایک رکن جو ان کے قتل کے لئے بیروت گئی تھی اس نے جنوری 1979 میں ابو حسن کو قتل کیا،صہیونی میڈیا نے مزید کہاکہ شادی شدہ خواتین کے مقابلے میں لڑکیوں کو موساد کی طرف راغب کرنا زیادہ آسان ہے کیونکہ یہ خواتین عام طور پر اپنے شوہروں کو طلاق دے دیتی ہیں ، موساد میں شامل ہونے والی خواتین میں طلاق کی شرح بہت زیادہ ہے، کیونکہ وہ اپنے شریک حیات اور بچوں کو ایک طویل وقت کے لئے چھوڑ دیتی ہیں اور ان سے دور رہتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
شبوا میں افراتفری اور تصادم
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: جنوب مشرقی یمن میں شبوا جارح اتحاد کی جانب سے
جنوری
حزب اللہ صہیونیوں کے لیے ایک نہ ختم ہونے والا ڈراؤنا خواب
?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: بیروت کے نواحی علاقوں پر صیہونی حکومت کے کل کے
ستمبر
وہ سچ جسے بلنکن چھپا نہ سکا
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا سعودی عرب کا حالیہ دورہ
جون
بدسلوکی کرنے والوں سے نہیں انسانوں سے ہمدردی ہے، اُشنا شاہ کا تنقیدکرنے والوں کو جواب
?️ 10 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ اُشنا شاہ نے اپنے اوپر تنقید کرنے والوں
اپریل
یوکرائن کا روسی فوج کے خلاف کامیابی کا کوئی امکان نہیں: جرمن جنرل
?️ 1 جون 2022سچ خبریں: ریٹائرڈ جرمن جنرل رولینڈ کٹر کا خیال ہے کہ
جون
ٹرمپ ایک خودخواہ شخص ہیں:امریکی عہدہ دار
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے سابق وکیل نے ٹرمپ کو خود پسند قرار
ستمبر
حکومت پنجاب کا اہم قدم، رمضان پیکیج کے لئے 7 ارب روپے کا اعلان
?️ 15 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایک اہم قدم اٹھاتے
مارچ
وزیراعظم ایک بہت بڑا رسکی کام کرنے جارہے ہیں:سینئر صحافی عارف حمید بھٹی
?️ 25 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم ایک بہت بڑا رسکی کام کرنے جارہے ہیں،
مارچ