?️
سچ خبریں:موصل میں الحشد الشعبی فورسز اور داعش دہشت گرد گروہ کی باقیات کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جس میں الحشد الشعبی فورسز کے متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔
عراقی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ موصل کے الخدر جزیرے کے علاقے میں ایک سرنگ میں چھپے ہوئے داعش کے متعدد دہشت گردوں اور الحشد الشعبی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں الحشد الشعبی کے سات افراد شہید اور زخمی ہو گئے۔
الحشد الشعبی کے قریبی ذرائع کے مطابق اس لڑائی میں الحشد الشعبی کی 44ویں بریگیڈ کے کمانڈر کرنل عبدالفتاح البرکی شہید ہو گئے،درایں اثنا عراق کے صوبہ نینوا سے موصول ہونے والی خبروں سے معلوم ہوتا ہے کہ لڑائی کی شدت اس قدر ہے کہ عراقی فوج بھی اس لڑائی میں داخل ہوئی اور علاقے میں داعش کی کم از کم ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔
عراقی میڈیا کے مطابق اس کارروائی میں داعش کے کم از کم 11 دہشت گرد مارے گئے، نیز الحشد الشعبی کے نینوی آپریشن کے کمانڈ اسٹاف کے سربراہ نے براہ راست اس آپریشن کی کمان سنبھالی ہے اور صحرائے نینوی کی گہرائیوں میں داعش کے دہشت گردوں کا تعاقب جاری ہے جبکہ امدادی دستے بھی علاقے میں بھیجے گئے ہیں، تاہم تاحال لڑائی جاری ہے۔


مشہور خبریں۔
عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا
?️ 5 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی
اکتوبر
متعدد روسی سائٹس پر سائبر حملے
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:روس کی ریلوے کمپنی اور روسی ایرو اسپیس کمپنی کی ویب
فروری
قیدیوں کے معاملے پر نیتن یاہو کی سازش ناکام
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں فلسطینی
مارچ
اسرائیل کی حالت زار
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں:Yedioth Aharonot اخبار نے اپنے ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا
جولائی
پاکستانی حملے میں بھارتی حکومت کی اہم شخصیات ماری گئیں، حامد میر کا دعویٰ
?️ 10 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے حملے میں بھارتی حکومت کی اہم
مئی
امریکہ کا لبنان میں حزبالله کے خلعِ اسلحہ ہونے پر زور
?️ 27 اگست 2025امریکہ کا لبنان میں حزبالله کے خلعِ اسلحہ ہونے پر زور امریکی
اگست
پاکستان بھی عالمی ادارہ خوراک کے مختلف منصوبوں سے مستفید ہو رہاہے
?️ 26 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کے ورلڈ
اگست
اردوغان نے 5 سال بعد سعودی عرب کا سفر کیا
?️ 29 اپریل 2022سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان پانچ سال بعد جمعرات
اپریل