موصل میں داعش کے ساتھ الحشد الشعبی کی شدید جھڑپ

داعش

🗓️

سچ خبریں:موصل میں الحشد الشعبی فورسز اور داعش دہشت گرد گروہ کی باقیات کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جس میں الحشد الشعبی فورسز کے متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

عراقی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ  موصل کے الخدر جزیرے کے علاقے میں ایک سرنگ میں چھپے ہوئے داعش کے متعدد دہشت گردوں اور الحشد الشعبی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں الحشد الشعبی کے سات افراد شہید اور زخمی ہو گئے۔

الحشد الشعبی کے قریبی ذرائع کے مطابق اس لڑائی میں الحشد الشعبی کی 44ویں بریگیڈ کے کمانڈر کرنل عبدالفتاح البرکی شہید ہو گئے،درایں اثنا عراق کے صوبہ نینوا سے موصول ہونے والی خبروں سے معلوم ہوتا ہے کہ لڑائی کی شدت اس قدر ہے کہ عراقی فوج بھی اس لڑائی میں داخل ہوئی اور علاقے میں داعش کی کم از کم ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔

عراقی میڈیا کے مطابق اس کارروائی میں داعش کے کم از کم 11 دہشت گرد مارے گئے، نیز الحشد الشعبی کے نینوی آپریشن کے کمانڈ اسٹاف کے سربراہ نے براہ راست اس آپریشن کی کمان سنبھالی ہے اور صحرائے نینوی کی گہرائیوں میں داعش کے دہشت گردوں کا تعاقب جاری ہے جبکہ امدادی دستے بھی علاقے میں بھیجے گئے ہیں، تاہم تاحال لڑائی جاری ہے۔

 

مشہور خبریں۔

ہم کئی محاذوں پر دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں:حزب اللہ

🗓️ 27 فروری 2022سچ خبریں:حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے کہا کہ اس

صیہونی پولیس سربراہ کے مستعفی ہونے کا امکان

🗓️ 12 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کی وزارت کے عہدے پر بنیاد

لابیوں کا بادشاہ؛ امریکی سیاسی نظام نے بن سلمان کو کیسے بری کر دیا؟

🗓️ 22 نومبر 2022سچ خبریں:امریکی حکومت کی جانب سے سعودی ولی عہد کو سرکاری طور

بالی وڈ کی نامور اداکارہ کو 6 ماہ قید

🗓️ 12 اگست 2023سچ خبریں: بھارت کی عدالت نے معروف بالی وڈ اداکارہ کو ایک

اسیر فلسطینی خاتون کی شہادت

🗓️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے اس بات

کوئی بھی سفیر وزارت خارجہ کو اطلاع دئے بغیر کسی وزیر سے نہیں مل سکتا

🗓️ 4 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر

ایم کیوایم پاکستان کا سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ

🗓️ 9 ستمبر 2022کراچی: (سچ خبریں)کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں خطرناک حد تک اضافے اور

آج رات 11 بجے سے پہلے ٹکٹوں کا اعلان کروں گا، چیئرمین پی ٹی آئی

🗓️ 11 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے