🗓️
سچ خبریںایک برطانوی سرکاری دستاویزاتی رپورٹ کے مطابق اگر روس سے یورپ کو گیس کی سپلائی منقطع کر دی گئی تو اس موسم سرما میں 60 لاکھ برطانویوں کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔
برطانوی اخبار ٹائمز نے ایک سرکاری دستاویز کے حوالے سے بتایا کہ اگر روس سے یورپ کو گیس کی سپلائی منقطع کر دی گئی تو اس موسم سرما میں 60 لاکھ برطانویوں کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا، رپورٹ کے مطابق یورپ میں طلب میں اضافے کے باعث آئندہ موسم سرما میں ناروے سے گیس کی درآمد آدھی رہ جائے گی۔
واضح رہے کہ برطانیہ اپنی درآمد شدہ گیس کا تقریباً نصف ناروے سے خریدتا ہے، برطانوی حکومت نے ایندھن کے لیے سخت عالمی مسابقت کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس موسم سرما میں امریکہ اور قطر جیسے بڑے پروڈیوسرز سے مائع قدرتی گیس کی ترسیل آدھی کر دی جائے گی۔
برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ ہالینڈ اور بیلجیئم سے گیس کی سپلائی بھی سردیوں میں منقطع ہو جائے گی کیونکہ دونوں ممالک کو اپنی ضروریات پوری کرنے میں چیلنجز کا سامنا ہے، یاد رہے کہ برطانیہ نے اس سال کے آخر تک روسی تیل کی درآمدات ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے، در ایں اثنا لندن اب اپنے پرانے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کو بحال کرکے بجلی کی پیداوار کو بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکی کانگریس کے نمائندوں کی ٹک ٹاک کو ہٹانے کی درخواست
🗓️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی چائنا افیئرز کمیٹی کے رکن نے
دسمبر
رانا ثنا اللہ کا 17 مئی کے بعد عمران خان کی دوبارہ گرفتاری کا عندیہ
🗓️ 13 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے 17 مئی یا
مئی
ماسک کے استعمال سے ہی کورونا سے بچا جا سکتا ہے
🗓️ 2 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی
جنوری
کیا اسرائیل عنقریب ٹکڑوں میں بٹنے والا ہے،موساد کے سابق سربراہ کیا کہتے ہیں؟
🗓️ 10 اگست 2023سچ خبریں: موساد کے سابق سربراہ نے ایک کالم میں لکھا ہے
اگست
بڑے ہم سے وہی سیاست کرانا چاہتے ہیں جو 30 سال انہوں نے بھگتی ہے، بلاول بھٹو زرداری
🗓️ 7 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ
اگست
غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف 9 عرب ممالک کا مشترکہ بیان
🗓️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن، بحرین، عمان، قطر، کویت، مصر
اکتوبر
امریکہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے پرعزم
🗓️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی ریپبلکن پارٹی کے سینیئر سینیٹر لنڈسے گراہم نے الاقصیٰ طوفان
اکتوبر
سعودی جنگجوؤں کی یمن صنعا پر بمباری
🗓️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: یمن کے بے گناہ عوام کے خلاف سعودی جارح اتحاد
مارچ