?️
سچ خبریں:مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی شہری نے چاقو سے حملہ کرکے دو صیہونی فوجیوں کو زخمی کر دیا۔
شہاب نیوز ایجنسی نے صیہونی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہری کے چاقو کے حملے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے،رپورٹ کے مطابق حملہ کرنے والا فوری طور پر جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ،تاہم صہیونی فوج نے اس کے لیے تلاشی مہم شروع کر دی ہے اورانھوں اس کے لیے باب العامود کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
اس حملے کے بعد باب العامود میں اسرائیلی فوج کی ایک بڑی تعداد ہائی الرٹ پر ہے، جس سے رہائشیوں کو علاقے میں سفر کرنے سے روک دیا گیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے اس علاقے سے دو فلسطینیوں کو بھی حراست میں لے لیا نیز اسرائیلی ہیلی کاپٹر بھی اس علاقے میں بہت زیادہ پروازیں کر رہے ہیں۔
اس سلسلے میں فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ایک رہنما داؤد شہاب نے بیت المقدس اور مغربی کنارے میں شہادت طلبانہ کارروائیوں پر ردعمل میں تاکید کی کہ یہ کارروائیاں دشمنانہ پالیسیوں کے خلاف فلسطینی عوام کے بڑھتے ہوئے غصے کو ظاہر کرتی ہیں۔
شہاب نے مزید کہاکہ قابض حکومت اپنی غنڈہ گردی اور جرائم کی قیمت ادا کرے گی اور اسے احساس ہوگا کہ فلسطینی عوام کے پاس طاقت اور ارادہ ہے جو صیہونی دہشت گردی اور دشمنی کی پالیسیوں کے مقابلے میں ان کے عزم اور استقامت کو مضبوط کرتا ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے اسپتالوں پر صیہونی فوج کیی بربریت؛صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 25 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار ہارٹیز نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی فوج
مئی
امریکہ اور برطانیہ کے اپنے لیے جہنم کے دروازے کھول دیے ہیں ؛انصاراللہ
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن
جون
غزہ کی پٹی میں صہیونی آبادکاری کا صیہونی منصوبہ
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی قابضین نےگزشتہ ایک سال سے غزہ کی پٹی میں خون
دسمبر
یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی ناقابل قبول: روس
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گروشکو نے منگل کو
ستمبر
وزیراعظم کی قومی ٹیم کو مبارکباد، افغان ٹیم کے بارے میں اظہار خیال
?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کی مسلسل تیسری
اکتوبر
اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے کے بارے میں حماس کا ردعمل
?️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے تعزیری اور مشترکہ آپریشن
اپریل
کشمیری عوام بھارت کے انتخابی ڈرامے کو مسترد اورحق خودارادیت کا مطالبہ کرتے ہیں
?️ 16 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
ستمبر
صہیونی فوج کو کریش اسکوائر پر حزب اللہ کے ساتھ تصادم پر گہری تشویش
?️ 9 جون 2022سچ خبریں: بیروت اور تل ابیب کے درمیان کشیدگی کے سائے میں
جون