?️
سچ خبریں:فنانشل ٹائمز کے مطابق ایک امریکی دفاعی عہدہ دار نے بتایا کہ یہ ملک اور اس کے اتحادی اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آیا مستقبل قریب میں لڑاکا طیاروں سمیت مزید جدید ہتھیار یوکرین کو بھیجے جائیں۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق برطاونوی اخبار فنانشل ٹائمز نے ایک نامعلوم امریکی ذریعے کے حوالے سے لکھا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی یوکرین کی طویل مدتی ضروریات پر غور کر رہے ہیں، اس دفاعی عہدہ دار کے مطابق بعض کا خیال ہے کہ یوکرین کو لڑاکا طیارے بھیجنا ایک مناسب اقدام ہو گا، اس طرح اس ملک کی موجودہ طویل مدتی ضروریات کو پورا کیا جا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق قبل از ایں مغربی ممالک نے پہلے مختلف وجوہات کی بنا پر یوکرین کو لڑاکا طیارے فراہم کرنے سے انکار کر دیا تھا، ان وجوہات میں یوکرین کے پائلٹوں کو تربیت دینے کے لیے درکار وقت، اس ملک میں جدید ہتھیاروں کے نظام کی دیکھ بھال سے متعلق مسائل اور روس کے ساتھ تنازع کے بڑھنے کے خطرے کا ذکر کیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ ولادیمیر زیلینسکی نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ یوکرین کی افواج نے ستمبر سے لے کر اب تک روس کے زیرِ قبضہ 6000 مربع کلومیٹر کا علاقہ دوبارہ حاصل کر لیا ہے، تاہم ساتھ ہی ایک اور انٹرویو میں یہ بھی تسلیم کیا کہ کیف کے لیے امریکی امداد بند ہونے کی صورت میں روس جنگ جیت جائے گا۔
مشہور خبریں۔
عراق میں امریکی اتحاد کے تین قافلوں پر حملہ
?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی اتحاد کے تین
ستمبر
پشاور: ورسک روڈ پر آئی ای ڈی دھماکا، بچوں سمیت 6 افراد زخمی، پولیس
?️ 5 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور کے ورسک روڈ پر آئی ای ڈی کے
دسمبر
یوکرین میں انگلینڈ اور روس کے درمیان براہ راست تصادم کا امکان
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں: ایک سینئر برطانوی فوجی اہلکار نے خبردار کیا ہے کہ
اگست
اولمپک کے آغاز سے چند گھنٹے قبل فرانسیسی ٹرانسپورٹ سسٹم میں خلل
?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں:فرانس کے ریلوے آپریٹر نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے
جولائی
پاکستان کی جانب سے بھارت کے حالیہ دہشت گردی سے متعلق جھوٹے دعووں کی سختی سے تردید
?️ 21 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارت کی جانب سے حالیہ دہشت
اگست
مغربی کنارے میں صیہونیوں کے ہاتھوں دو نوجوان فلسطینیوں کی شہادت
?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے شمال مغرب میں ایک نوجوان
جنوری
لاکھوں زمینی بم یمن کی 8 سال کی جنگ کی یادگار
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:جب کہ یمن میں جنگ تھم گئی ہے اور ریاض اور
مئی
امریکا آئی ایم ایف کے ذریعے ہم پر دباؤ ڈالے گا:عمران خان
?️ 8 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکا آئی ایم ایف
مارچ