مغرب ہمارے ساتھ یوکرین کے آخری خون تک لڑنا چاہتا ہے: پیوٹن

پیوٹن

?️

سچ خبریں:  روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کو کہا کہ مغرب یوکرین کے تنازعے اور روس کے ساتھ جنگ کو اس وقت تک طول دینا چاہتا ہے جب تک کہ آخری یوکرین کا خون نہ بہایا جائے۔

Rasha Todayویب سائٹ کے مطابق پوٹن نے روسی ڈوما میں طنزیہ انداز میں کہا کہ مغرب روس کو میدان جنگ میں شکست دینا چاہتا ہے انہیں اپنی پوری کوشش کرنے دیں۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ ہم نے کئی بار سنا ہے کہ مغرب ہمارے ساتھ اس وقت تک لڑنا چاہتا ہے جب تک کہ آخری یوکرائنی ہلاک نہ ہوجائے یوکرین کے لوگوں کے لیے یہ ایک افسوسناک مسئلہ ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ سب کچھ اس سمت میں بڑھ رہا ہے۔

روس کے خلاف مغربی پابندیوں کے اثر کو کم کرنے پر حکومت کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک روس کو تقسیم کرنے اور اندرونی تنازعات پیدا کرنے میں ناکام رہے۔

پیوٹن نے یہ بھی کہا کہ مغربی ممالک پچھلی دہائیوں کے دوران ہمیشہ جارح رہے ہیں اور وہ یوکرین میں جنگ کی وجہ بھی ہیں۔ مغرب کی اپنی مطلق العنان ورلڈ آرڈر کو مسلط کرنے اور دوسرے ممالک کے خلاف وجود کے حق کو ختم کرنے کے کلچرکو نافذ کرنے کی کوشش ناکامی سے دوچار ہے۔

روسی صدر نے زور دے کر کہا کہ ان کا ملک امن مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے لیکن جو لوگ اب بات کرنے سے انکاری ہیں انہیں سمجھ لینا چاہیے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنا مشکل ہو جائے گا۔

مشہور خبریں۔

کیا ایلون مسک صدر ٹرمپ کے مشیر بنیں گے؟

?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل رپورٹ کے مطابق مسک، جو ٹیسلا اور

امریکی صدر ٹرمپ کا مخالفین کو برطرف کرنا ریڈ لائن کی کھلی خلاف ورزی

?️ 23 ستمبر 2025امریکی صدر ٹرمپ کا مخالفین کو برطرف کرنا ریڈ لائن کی کھلی

فلسطینیوں کے خلاف تازہ ترین صیہونی جارحیت

?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی فوجیوں نے الخلیل کے جنوب میں واقع گاؤں مسافریطا

پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا اسرائیل مخالف مظاہروں کا اعلان

?️ 21 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں سیاسی اور عوامی گروہوں کی  طرف سے

وزیراعظم کی جسٹس عائشہ ملک کو مبارکباد

?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون

الہان عمر نے اسرائیل کے خلاف دیئے گئے بیانات پر قائم رہنے کا اعلان کردیا

?️ 30 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک رکن الہان عمر نے

مصر اور قطر کی غزہ میں 7 سالہ جنگ بندی کی نئی پیشکش

?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی کے لیے مصر اور قطر کی

مہلک اتوار پر ہالوی کا پہلا ردعمل

?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض فوج کے چیف آف اسٹاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے