سچ خبریں: تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے یہ کہتے ہوئے کہ مغرب نے اخلاقیات اور فطری اقدار کو تباہ کر دیا ہے اس بات پر زور دیا کہ مغرب لوگوں کو غلط اور غیر اخلاقی کاموں کی تعلیم دینا چاہتا ہے جو مادیت پر مبنی ہے۔
المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق انصار اللہ تحریک اور یمنی انقلاب کے رہنما سید عبدالملک بدر الدین الحوثی نے اتوار کی سہ پہر مغرب اور اس کی غیر اخلاقی تعلیمات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مغربی ثقافت اخلاقی فضائل اور انسانی کمالات کو نظر انداز کرتی ہے۔
یہ بھی: دنیا کو انسانیت اور اخلاقی اقدار کی حامل لیڈرشپ کی ضرورت ہے: صدر مملکت
رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ مغرب لوگوں کو غلط طریقے سے تعلیم دینا چاہتا ہے جو مادیت پر مبنی ہے، اس لیے مغرب والوں نے اخلاقیات اور فطری اقدار کو تباہ کر دیا اور بہت سے معاملات میں انہوں نے انسانوں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جس میں انسانی کمالات ہوں۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مغربی ممالک غیر اخلاقی تعلیم کو اسلامی معاشروں میں برآمد کرنا چاہتے ہیں، واضح کیا کہ ہماری اسلامی دنیا میں مغرب ان لوگوں کو نشانہ بناتا ہے جو شعور رکھتے ہیں اور ہزاروں ایرانی اور عرب دانشوروں کی طرح ملت اسلامیہ کی خدمت کرسکتے ہیں، مغرب ان لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا دیتا ہے یا اپنے ساتھ ملا کر اپنے مذموم عزائم کے حصول کی کوشش کرتا ہے۔
انصاراللہ کے رہبر نے اشارہ کیا کہ دشمنوں نے اسلامی قوانین اور احکام کے خلاف ایک ہمہ جہت جنگ شروع کر رکھی ہے تاکہ ان قوانین کو نظر انداز کر دیا جائے اور حلال و حرام کی کوئی پہچان باقی نہ رہے۔