سچ خبریں: گذشتہ رات صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے ایک فلسطینی کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔
الجزیرہ چینل کی رپرٹ کے مطابق صہیونی فوج نے گذشتہ رات مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا جن میں الخلیل کے مشرق میں واقع بنی نعیم، جنین کے جنوب میں واقع عرابہ قصبہ، جنین شہر، رام اللہ، البیرہ، طولکرم، حلحول قصبہ شامل ہیں۔
جنین شہر میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینی جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں اور کئی دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں،صہیونی فوج نے جنین پر حملے میں جنگی اور فوجی گاڑیوں کا استعمال کیا،جنین میں جھڑپوں میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں 3 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی کنارے میں صیہونیوں کے ہاتھوں 16 فلسطینی گرفتار
رام اللہ میں بھی فلسطینی نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپ میں صہیونی فورسز کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور 15 زخمی ہوگئے،صہیونی فوجیوں نے رام اللہ میں بعض ایکسچینج دفاتر کے مالکان کو گرفتار کر لیا اور ان کی دکانوں کے کیمرے بھی ضبط کر لیے۔
صیہونی حکومت کے فوجیوں نے احلحول پر حملے میں 9 فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔
مزید پڑھیں: مغربی کنارے کے خلاف صیہونی وحشی پن
بنی نعیم کے علاقے میں فلسطینی حریت پسندوں اور صیہونی حکومت کے فوجیوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 3 فلسطینی زخمی ہوگئے۔